سید پرویز قیصر
لکھنئو سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 215 رن بنائے۔ لکھنئو سپر جائنٹس کے پانچ بالروں نے اس اننگ میں بالنگ کرائی اور ہر ایک نے چالیس سے زیادہ رن دیئے۔ ممبئی انڈینس نے دو سو رن بناکر میچ جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا اور لکھنئو سپر جائنٹس کو20 اوور میں 161 رن پر آوٹ کرکے میچ54 رن سے جیتا۔
مینک یادو نے4 اوور میں 40 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ انکے ساتھی افتتاحی بالر پرنس یادو چار اوور میں44 رن دیکر ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ لیگ بریک بالر دگویش راٹھی سب سے خرچلے بالر ثابت ہوئے انہوں نے چار اوور میں 48 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کیا۔ لیگ بریک گگلی بالر روی بشنوئی نے چار اوور میں41 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔اویس خان نے چار اوور میں42 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پانچویں بالروں نے چالیس سے زیادہ رن تودیئے مگر سبھی بالر کم از کم ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک ایسا صرف تین مرتبہ ہوا ہے جب پانچوں بالروں نے چالیس سے زیادہ رن دیئے ہیں۔ تینوں مرتبہ ایسا موجودہ ٹورنامنٹ میں ہی ہوا ہے۔
راجستھان رائلزکے خلاف حیدرآباد میں23 مارچ2025 کو ہوئے میچ میں سن رائزرس حیدآباد نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 286 رن بنائے تھے جو انڈین پریمیر لیگ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔راجستھان رائلز کے چھ بالروں نے بالنگ کرائی جس میں سے پانچ بالروں نے چالیس سے زیادہ رن دیئے ۔ سب سے زیاد رن انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر نے دیئے۔ انکے چار اوور میں76 رن بنے جو انڈین پریمیر لیگ میں ایک اننگ میں سب سے زیاد ہ رن بھی تھے۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آف بریک بالر مہیش تکا شانا نے چار اوور میں52 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیز بالر سندیپ شرما چار اوور میں 51 رن دیکر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر ٖفضل حق فاروقی کے تین اوور میں 49 رن بنے۔ تیز بالر تشار دیش پانڈے چار اوور میں 44 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔راجستھان رائلز کے چھٹے بالرآف بریک، لیگ بریک اور تیز بالنگ کرانے والے نتیش رانا تھے جنہوں نے ایک اوور میں نو رن دیئے۔ راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 242 رن بنائے اور میچ 44 رن سے گنوادیاْ۔
حیدرآباد میں سن رائزرس حیدرآباد ن کے خلاف12 اپریل2025 کو ہوئے میچ میں پنجا ب کنگس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 245 رن بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے پانچ بالروں نے اس اننگ میں بالنگ کرائی اور سبھی نے چا لیس سے زیادہ رن دیئے۔تیز بالر محمد شامی نے چا ر اوور میں75 رن دیئے جو اندین پریمیر لیگ میں ایک اننگ میں دوسرے سب سے زیادہ رن ہیں۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تیز بالرایشان ملنگا چار اوور میں45 رن پڑے۔ تیز بالر ہرشل پتیل نے چار اوور میں42 رن دیئے اور چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ لیگ بریک گگلی بالر ذیشان انصاری کے چار اوور میں41 رن بنے۔تیز بالر پیت کیمنس نے چار اوور میں 40 رن دیئے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 18.3 اوور میں دو وکٹ پر247 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔