• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے کیا صدقۃ الفطر کا اعلان

اہل ثروت کشمش اور کھجور سے صدقۃ الفطر ادا کرنے کا مزاج بنائیں: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 6, 2026
0 0
A A
کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے کیا صدقۃ الفطر کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور، سماج نیوز سروس: آج جمعرات کے روز معتبر علمائے کرام اور مفتیان عظام پر مشتمل سابق قاضی شہر کانپور حضرت مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمیؒ کی قائم کردہ تنظیم کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے شہر کانپور و اطراف کے عوام کیلئے صدقۃ الفطر کا اعلان کر دیا۔ کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبد الرشید قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری اور رکن مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش نے علماء ومفتیان کرام سے مشورہ کے بعد اس کااعلان کرتے ہوئے بتلایا کہ موجودہ درمیانی رقم کے اعتبار سے آٹے سے 70روپئے،جو سے130روپئے،کشمش سے1300روپئے،چھوہارے اور کھجور سے 1000 جبکہ پنیر سے 1100روپے صدقہ فطر نکالا جائے گا۔ جواس سے بہتر رقم کی کھجور، کشمش استعمال کرتے ہیں وہ اس اعتبار سے جوڑ لیں۔مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ حضور رحمۃ للعالمین خاتم النبین حضرت محمد عربی ﷺ نے صدقہ الفطر کے فائدے بتلاتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ روزوں کی کوتاہی کو پورا کرتا اور مساکین کی مدد ہے۔ صدقہ الفطر کیلئے آٹا گیہوں،جو،کھجور چھوہارہ،کشمش اور پنیر معیار ہیں یہ چیزیں یا ان کی رقم دینے سے صدقہ فطر ادا ہوتا ہے صدقہ الفطر اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے گیہوں،آٹے سے پونے دو سیر یعنی ایک کلو چھ سو تینتس گرام اور جو،چھوہارہ کھجور، کشمش اورپنیرسے ساڑھےتین سیر یعنی تین کلو دو سوچھاسٹھ گرام یا ان کی رقم دینا ہر صاحب نصاب پر واجب ہے۔ بیوی اپنا صدقہ الفطر خود نکالے گی لیکن اگر شوہر اس کی طرف سے نکال دے تو ادا ہو جائے گا۔مولانا عبد اللہ قاسمی نے اہل ثروت و مالداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے روزہ کو قیمتی بنانے کے ساتھ غریبوں و مساکین کا خاص خیال رکھتے ہوئے چھوہارہ، کھجوراور کشمش سے صدقہ فطر ادا کریں۔ مولانا نے خلیفہ چہارم داماد پیغمبر سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حوالہ سے بتلایا کہ حضرت علیؓ نے اپنے زمانے میں اہل ثروت کو اس پر متوجہ کیا تھا۔ مولانا نے واضح کیا کہ آٹے و گیہوں سے70روپئے سے بھی صدقہ فطر بلاکسی نقص کے ادا ہو جائے گا۔ لیکن جب ہمارا مزاج دنیاوی زندگی میں اعلیٰ کوالٹی کی پسند کا ہے اور لباس،مکان وسواریوں اور گاڑیوں میں ہم عمدہ پسند کرتے ہیں توآخرت کے ثواب اور مساکین کے تعاون اور اپنے رب کو راضی و خوش کرنے کیلئے صدقہ فطر و دیگر شرعی معاملات میں کام چلانے کا مزاج کیو ں رکھتے ہیں؟ اس لئے ہمیں خصوصاً اہل ثروت کو یہاں اعلیٰ کو پسند کا مزاج بنانا چاہئے۔البتہ جو حضرات صاحب نصاب ہیں لیکن مالی پوزیشن بہت مضبوط نہیں ہے وہ صدقہ الفطر کی ادنیٰ مقدارجو 70روپے ہے اس پر اکتفا کریں تو ان کیلئے کوئی حرج نہیں اور متوسط درجہ کے لوگ متوسط مقدار منتخب کر لیں تو بہتر ہے، بہرحال کوئی محروم نہ رہے۔ یہ تینوں طرح کی مقداریں صدقہ الفطر کی احادیث مبارکہ سے ثابت ہیں، کسی پر بھی عمل کریں گے تو کافی ہوگا انشاء اللہ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist