• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کا انتخابی اجلاس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 28, 2023
0 0
A A
آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کا انتخابی اجلاس
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کی جنرل باڈی کا انتخابی اجلاس گیتا کالونی کے تاج انکلیو میں منعقد ہوا، جس کی صدارت، آل انڈیا ملی کونسل کے قومی کارگزار جنرل سکریٹری حضرت مولانا شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی نے فرمائی اور آپ کی حیثیت انتخابی اجلاس کے مرکزی مشاہد کی بھی رہی۔اجلاس کی ابتدائی کاروائی کا آغاز مولانا (ڈاکٹر) عبدالمالک مغیثی، سکریٹری شعبہ دینی تعلیم، آل انڈیا ملی کونسل کی خوش الحان تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سب سے پہلے ملی کونسل صوبہ دہلی کے لیے مرکز کی جانب سے نامزد 101 ارکان کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پھر سبھی نامزد ارکان کے ذریعہ پچاس مزید ناموں کو مجلس عمومی کے لیے بحیثیت رکن منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں مجلس عمومی میں ملی کونسل صوبہ دہلی کے ارکان کے ذریعہ ڈاکٹر پرویز میاں، سابق صدر ملی کونسل صوبہ دہلی کو نئی میقات کے لیے پھر ایک بار صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس انتخاب کے بعد 21 رکنی مجلس عاملہ کے ارکان کا انتخاب بھی ہوا، جس کے ذریعہ الیاس سیفی کو باضابطہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا نیز تین نائبین صدر کا انتخاب ہوا جس میں اشرف کمال، پروفیسر (ڈاکٹر) حسینہ حاشیہ اور مولانا نیاز احمد ذاکر القاسمی کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خازن کے طور پر احمد موجی خان اور معاون جنرل سکریٹری کے لیے باتفاق رائے رئیس الدین کا انتخاب کیا گیا۔ مجلس عاملہ کے ذریعہ صوبہ دہلی کے لیے تین سرپرستان حسیب احمد (سبکدوش آئی اے ایس)، عبدالرشید اور مہربان قریشی کا نام بھی متفقہ طور پر طے کیا گیا۔مزید برآں مولانا مزمل الحق الحسینی کو سکریٹری تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ، ریاض الدین سیفی کو سکریٹری خدمت خلق، ماسٹر زاہد حسین کو سکریٹری حقوق انسانی وانصاف، معظم علی لڈّو کو سکریٹری برائے معاشی واقتصادی امور، مولانا قاری اسجد زبیر کو سکریٹری دینی تعلیم، مولانا شاہد اویس کو سکریٹری دعوت وتبلیغ، طیب چودھری کو سکریٹری سیاسی امور، عبدالمبین کو سکریٹری عصری وتکنیکی تعلیم، نعیم انصاری کو سکریٹری ذرائع ابلاغ، شکیل ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈ، امتیاز احمد کو سکریٹری تنظیمی امور اور محترمہ جہاں آراءسیفی کو خواتین ونگ کا سکریٹری منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ مجلس عاملہ میں محمد عالم، شمس تبریز قاسمی، ڈاکٹر شکیب ارسلان اور فرخ زنجانی کے نام بھی شامل ہیں۔اس موقع پر مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں سبھی نومنتخب ارکان وعہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو انتخاب ہوا ہے، وہ اگلے تین سالہ میقات کے لیے ہے، اس درمیان سبھی ذمہ داران آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ پیش آمدہ امور میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتے رہیں گے اور انھیں حسن وخوبی کے ساتھ انجام تک پہنچانے کی ہرحال میں کوشش کریں گے۔ انتخابی اجلاس صدر اجلاس کی نگرانی میں انجام پایا جس میں وسیم احمد فہمی، صفی اختر اور انور حسین ودیگر شریک تھے۔ حضرت مولانا رفاعی صاحب کی دعاؤں پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ملی کونسل صوبہ دہلی کے تشکیل جدید کے موقع پر دہلی کے مختلف علاقوں سے معقول تعداد میں لوگوں کی شرکت رہی جن میں پروفیسر حسینہ حاشیہ، مولانا عبدالمالک مغیثی سہارن پور، محمد افضل انصاری، شمشاد اکرام ایڈوکیٹ، حسیب احمد سبکدوش آئی اے ایس، عبد الرشید، حاجی آفاق قریشی، مفتی احمد فؤاد، نفیس احمد، امتیاز احمد، اختر حسین، محمد غفران سیفی، رئیس الدین، محمد الیاس، جابر خان، عاصم دانش، جلال الدین انصاری، شکیل احمد، ریاض الدین سیفی، مولانا (حافظ) محمد معاذ محمدی، مفتی محمد کلیم الدین قاسمی، محمد اسلم، رئیس احمد، حاجی معظم علی لڈو، دلشاد خان، سید کمال اشرف، حاجی شمشاد علی بدایونی، نصیر احمد، محمد شاداب، ڈاکٹر بنیل صدیقی، اسعد الحق، وسیم اکرم قاسمی، عبد الرشید، محمد اکرام، ضمیر احمد، ریاض الدین سیفی منڈولی، ابراہیم عبد اللہ، محمد شکیل، محمد بلال انصاری کے علاوہ محترمہ جہاں آراءسیفی، محترمہ نوشاد بیگم، محترمہ فرزانہ پروین، محترمہ افشاں بیگم اور محترمہ سلمہ بانو ودیگر اور شرکاءموجود تھے۔ اس پروگرام میں سبھی نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کا ہار پیش کیا گیا، جب کہ مہمانانِ خصوصی کو گلدستوں سے ان کی عزت افزائی کی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist