• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس اور آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج کے درمیان معاہدہ اور CMEکا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 25, 2024
0 0
A A
آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس اور آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج کے درمیان معاہدہ اور CMEکا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،24دسمبر،پریس ریلیز،ہمارا سماج: آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس اور ایورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج ،نئی دہلی کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت طبیہ کالج میں آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے اکیڈمک ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ اقدام یونانی طب کی ترقی اور تعلیمی و تحقیقی میدان میں نئی جہتوں کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اسی ضمن میں آیورویدک اور یونانی طبیہ میں آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے اشتراک سے دہلی و اطراف کے یونانی کالجز کے انٹرنس و پی جی اسکالر کے لیے ” طب یونانی میں کیسے مطب کی شروعات کی جائے” کے عنوان پر ایک یک روزہ CME کا انعقاد ہوا۔پروگرام کے افتتاحی سیشن میں طبیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے طلبہ سے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ لوگ اپنے اختصاص (سپیشلائزیشن) کا انتخاب کر یں تو نہ صرف یہ کہ ایمانداری سے کام لیں گے بلکہ عوام کو بہتر فائدہ پہنچا سکیں گے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر زبیر کا اپنے کلیدی خطبے میں کہنا تھا کہ طب یونانی عوام میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور آج لوگ دوسرے طریقہ علاج سے مایوس ہو کر یونانی کا رخ کر رہے ہیں اور انھیں فوائد بھی حاصل ہو رہے ہیں۔آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد خالد صدیقی نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب طب یونانی کے طالب علم ہیں آپ کو یہ بخوبی علم ہے کہ طب یونانی میں علم کا وہ ذخیرہ موجود ہے جہاں ہر مرض کا علاج ہے۔ طب یونانی صحت کے معاملہ میں ایک انقلابی نظریہ ہے لیکن اس چیز کو پریکٹیکلی طب یونانی کے پروفیشنلس کو ثابت کرنا ہوگا اس پر ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے دور حاضر کے طب یونانی کے طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو اس قابل بنائیں کہ عوام کا جو بھروسہ طب یونانی پر قائم ہو رہا ہے وہ مزید بڑھتا رہے اس کے لیے خود انھیں آگے آنا ہوگا طب یونانی کو فروغ دینا ہوگا۔اس CME میں ڈاکٹر نوشاد علی رانا جنرل منیجر ہمدرد لیبوریٹریز انڈیا اور ڈاکٹر کاشف ذکائی ڈائریکٹر نیلم دواخانہ کے دو اہم لیکچرس ہوئے، جس میں طلبہ کے درمیان طب یونانی میں پریکٹس کے بنیادی نکات کے ساتھ ساتھ اس بات پر زور دیا گیا کہ طب یونانی وقت کی ضرورت ہے اور طب یونانی کے طلبہ کو اپنی ہی طب میں ایمانداری سے محنت کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف وہ خود مطمئن رہیں گی بلکہ عوام کو خاطر خواہ فایدہ پہنچا سکتے ہیں پروگرام آخر میں ڈاکٹر نعمان سلیم اسسٹنٹ پروفیسر علم الصیدلہ نے مہمانوں، طلبہ کے ساتھ ساتھ آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے ذمہ داران خصوصا ڈاکٹر محمد خالد صدیقی کا شکریہ ادا کیا جن کی پرخلوص کوشش سے یہ پروگرام منعقد ہوسکا اور اس امید کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا کہ وقتاً فوقتاً طلبہ، پریکٹیشنرس اور فیکلٹیز کے لیے مستقبل میں ہوتا رہے گا- اس CME میں تقریبا ایک سو پچاس طلبہ نے شرکت کی، پروگرام کی نظامت طبیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی اور ڈاکٹر سحر سلیم، ڈاکٹر نصرت فاطمہ اور ڈاکٹر محمد دانش نے پروگرام کے نظم و ضبط کو سنبھالا۔اکیڈمک ونگ کے قیام کے تحت مختلف ورکشاپس، سیمینارز، اور ریسرچ پروجیکٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ یونانی طب کے طلبہ اور پریکٹیشنرز کو تربیت فراہم کی جا سکے۔معاہدے کے تحت اتفاق کیا گیا کہ یونانی طب کو عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist