• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 17, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’’6؍نومبر کی تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفر نس میں تمام مسلمان شریک ہوں‘‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 4, 2022
0 0
A A
’’6؍نومبر کی تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفر نس میں تمام مسلمان شریک ہوں‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور:شہر واطراف کی مساجد میں نماز جمعہ کے خطاب میں رحمۃ للعالمین، شفیع المذبنین حضور اکرم ؐسے محبت والفت و تحفظ ختم نبوت کی اہمیت پرنماز جمعہ کے موقع پرمساجد میں علماء نے خطاب کیا۔لوگوں توجہ دلائی کہ اپنے دین وایمان کی حفاظت اور مرزا قادانی ودیگر فتنوں کی سازشوں سے باخبر رہنے کے لئے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی ونظامت میں 6نومبر کو پریڈ گراؤنڈ کانپور میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث کانفرنس میں ضرور شریک ہوں۔ جس میں علماء کرام ومشائخ عظام فرقہ باطلہ ومرزا قادیانی کے باطل گمراہ کن عقائد وناپاک سازشوں کا پردہ فاش کریں گے۔علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ نے اپنا آخری دین اپنے آخری رسول حضرت محمدﷺ کے ذریعہ انسانیت تک بھیجا۔ اس سے پہلے جتنی شریعتیں اور جتنے انبیاء ؑ اللہ کی طرف سے دنیا میں آئے ان کے ساتھ آنے والا پیغام، ان کی کتابیں اور شریعت و انسانیت کو ملنے والا نسخہ ہدایت محفوظ نہیں رہا۔ لیکن قرآن وحدیث دونوں قیامت تک کیلئے محفوظ ہیں۔ اسلام ہم تک قرآن کے ساتھ رسول اللہ کی حدیثوں کی شکل میں بھی پہنچا ہے۔ جس طرح قرآن دین کیلئے حجت ہے، اسی طرح حجت ہونے کی حیثیت سے حدیث اور رسول اللہ ﷺ سے ملنے والے احکامات کا بھی دین کا حصہ ہیں ان کابھی وہی مقام ہے۔اب اگر کوئی نیا نبوت کا دعویٰ کردے اور اسے نبی مان لیا جائے تو قرآن وحدیث سب کچھ بے معنی ہوجائے گا۔ مسلمانوں کے بڑے بڑے جید علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والا اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ قادیانی اسلام کا کوئی فرقہ یا مسلک نہیں ہے جیسا کہ وہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے باور کرانا چاہتے ہیں۔ بلکہ تمام علماء بلاتفریق مسلک وفرقہ سبھی قادیانی کو جھوٹا وفریبی مانتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کوئی نیا نہیں ہے۔قرآن وحدیث سے آپ پر سلسلہ نبوت کے اختتام کے دلائل موجود ہیں۔بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور ان کے عقائد پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے قادیانی مسلمانوں کی شکل میں آتے ہیں۔ بہت چالاکی اور ہوشیاری سے آہستہ آہستہ قرآن وحدیث ہی کا سہارا لے کر غلط تاویلات کے ذریعہ حضور صلی اللہ سے محبت وعقیدہ کو کم کرکے غلام احمد قادیانی کی محبت کوبطور نبی دلوں میں بٹھاکر ایمان کو برباد کرکے اسلام جیسی عظیم نعمت سے محروم کردیتے ہیں۔کانفرنس کے نگراں وجمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ کانپور شہر کی مساجد کے علاوہ کانپور دیہات، ایٹہ، اٹاوہ، مین پوری،گرسہائے گنج، قنوج، اوریا، آگرہ، ہردوئی، فرخ آباد، اناؤ، فتح پور،باندہ، ہمیر پور،گھاٹم پور، اورئی، جالون، بہرائچ،فیروز آباد، سیتاپور، لکھیم پور، کوشامبی، لکھنؤ، رائے بریلی،جالون، اورئی، بھوگاؤں مین پوری سمیت کانپور اطراف کے دیگر اضلاع کی مساجد میں جمعہ کے خطبے میں اماموں نے اللہ کے رسول ﷺ کی بعثت کا مقصد اور خاتم ہونے پر دلیل کے ساتھ کچھ بنیادی عقائد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرقہ باطلہ کی حقیقت سے لوگوں کو روشناس کرایا۔ مسلمانوں سے اپنے ایمان وعقیدہ کے تحفظ کے تئیں ہوشیار وبیدار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ کانپور شہر کے پریڈ میں واقع رجبی گراؤنڈ میں 6نومبر بروز اتوار بعد نماز عشاء ہونے والی تحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث کانفرنس میں ضرور شریک ہوں۔ کانفرنس میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا ابو القاسم نعمانی شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند۔ حضرت مولانا عبدالعلیم صاحب فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ورکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند۔ دار العلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی،خلیفہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن صاحب شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی، مفسر قرآن مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی بھیونڈی، حضرت مولانا حکیم الوین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ،حضرت مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی صدرجمعیۃ علماء وسطی اترپردیش، مولانا مفتی ظفر احمد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء وسطی اترپردیش، حضرت مولانا قاری ریاض احمد صاحب مظاہری استاذ شعبہ قرات دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو شرکت فرما ئیں گے۔مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے علماء کرام کے ذریعہ جمعہ کے خطبہ میں اس کو اپنی تقریر کا موضوع بنانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں تمام ائمہ کرام کا مشکور ہوں اس کا اجر تو اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔ حضور کی ناموس وتحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث میں جو بھی وقت لگے گا انشاء اللہ عنداللہ مقبول ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist