• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ساؤتھ انڈیا کی تمام ریاستی حکومتیں UCC کی مخالف اور سیاسی ہتھکنڈا سمجھتی ہیں

مولانا ارشد مدنی کی ایما پر مفتی محمود زبیر کی جیف منسٹر آندھرا اور لیڈر آف اپوزیشن سے کامیاب ملاقات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 21, 2023
0 0
A A
ساؤتھ انڈیا کی تمام ریاستی حکومتیں UCC کی مخالف اور سیاسی ہتھکنڈا سمجھتی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

وجےواڑہ: یو سی سی کے سلسلہ میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء ہند کی ایما اور حضرت مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب ریاستی صدر جمعیت کی ہدایت پر آج ایک اہم سفر وجئے واڑہ کا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے کیا۔ اس سفر میں انہوں نے دو اہم ملاقاتیں کیں۔ پہلی ملاقات ریاست کے چیف منسٹر جناب جگن موہن ریڈی صاحب سے کی۔ اس ملاقات کا اہتمام جناب امجد باشا صاحب ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش اور جناب حفیظ خان صاحب ایم ایل اے کرنول نے کیا۔ انہی دو حضرات کی دعوت پر مفتی صاحب جگن کیمپ آفس وجئے واڑہ پہنچے۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی صاحب سے ملاقات ایک وفد کی شکل میں کی گئی، جس میں مختلف درگاہوں کے مشائخ، جماعت اسلامی کے ذمہ دار، جمعیت اہل حدیث کے ذمہ دار اور جمعیت علماء کی طرف سے مفتی محمود زبیر قاسمی شریک تھے۔ اجلاس کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمود زبیر قاسمی نے بڑی تفصیل کے ساتھ یونیفارم سیول کوڈ اور مسلم پرسنل لاء پر گفتگو فرمائی۔ تمام کی گفتگو سننے کے بعد جگن موہن ریڈی نے واضح کیا کہ جہاں تک خواتین کے ساتھ برابری کا تعلق ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن یونیفارم سیول کوڈ کے سلسلہ میں انہوں نے واضح کیا کہ اس کا جو طریقہ کار ہے اور اس کو لانے کا جو انداز ہے وہ بالکل بھی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگر کسی کلچر میں یا کسی مذہب میں کوئی چیز نامناسب ہوتی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کلچر کے یا اس مذہب کے ذمہ داروں سے رابطہ کرے اور ان کے پرسنل لاء کے مطابق انہی لوگوں کو ذمہ داری سونپے کہ وہ اس مسئلہ کا حل نکالیں۔ اس سے اعتماد بحال ہوگا، لیکن جو طریقہ موجودہ مرکزی حکومت اپنا رہی ہے وہ بالکل بھی نامناسب ہے۔ انہوں نے مفتی محمود زبیر قاسمی کے اس تقاضہ پر کہ وہ یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت میں کلیر اسٹانڈ اپنائیں۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ جمعیت علماء کے میمورنڈم اور جماعت اسلامی اور دیگر حضرات کی جانب سے پیش کئے جانے والی تفصیلات کو لیں اور اس کے مطابق پوانٹس پر مبنی نوٹ بناکر پارلیمنٹ کے ممبران کے حوالے کریں تاکہ کل اگر بل پیش ہو تو انہی نکات کو بنیاد بناکر اس بل کی مخالفت کی جائے۔ جگن موہن ریڈی نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے اپنے ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل ایز کو ہدایت کی کہ وہ پریس کانفرنس کریں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمود زبیر قاسمی نے جمعیت علماء کی جانب سے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا اور ایسے نازک موقع پر مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر ان کی ستائش کی۔ اسی دن دوسری ملاقات اپوزیشن لیڈر اور ٹی ڈی پی کے سربراہ سابق چیف منسٹر جناب این چندرا بابو نائیڈو صاحب سے مفتی صاحب نے ٹی ڈی پی ہیڈ کوارٹر میں کی۔ اس اجلاس میں تقریبا دو سو افراد شریک تھے، جن کا تعلق مختلف اضلاع، مختلف درگاہوں، مختلف مساجد، اور مختلف تنظیموں سے تھا۔ اس اجلاس میں بھی جماعت اسلامی، اہل حدیث اور جمعیت علماء کے نمائندے شریک رہے۔ اس اجلاس میں اختتامی گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمود زبیر قاسمی نے واضح کیا کہ یونیفارم سیول کوڈ درحقیقت ایک سیاسی مسئلہ ہے اور یہ صرف اور صرف مسلمانوں کو پریشان کرنے، ستانے اور اس کو سامنےرکھتے ہوئے فرقہ پرستوں سے ووٹ بٹورنے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اور اس کا بھت زبردست نقصان ملک کے متنوع کلچرس، قبائلیوں، دلتوں، اور کرسچنس کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نیت سراسر خراب ہے، ورنہ اس ملک کے اندر تیرہ سو سال سے مسلمان اپنے دین اپنی شریعت اور اپنے مذہب کے ساتھ جی رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist