• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 7, 2024
0 0
A A
بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب تمام ٹیمیں ایونٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گی۔‘
محسن نقوی نے سنیچر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔
اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ ’انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔‘
’ان کے ساتھ رابطہ رہتا ہے، اے سی سی کے اجلاسوں میں بھی ان سے ملاقات رہتی ہے اور آئی سی سی سمیت ہر ممبر ملک کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے۔‘
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تمام ٹیموں کی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنے کی امید ہے، جس میں ہم تمام مہمان ٹیموں کی شان دار میزبانی کریں گے۔‘چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ’ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس اتوار سے کوالالمپور میں ہو رہا ہے، تاہم میں مصروفیات کی وجہ سے ملائیشیا نہیں جا رہا، اجلاس میں ورچوئل شرکت ضرور کروں گا۔‘
’اس اجلاس میں پی سی بی کو ایشیئن کرکٹ کونسل کی صدارت کا معاملہ بھی حتمی شکل اختیار کرے گا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے فی الحال لاہور میں ہوٹل بنانے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔‘
محسن نقوی نے بتایا کہ ’جلد بازی کے بجائے ٹرافی کے بعد اس منصوبے پر توجہ دی جائے گی، ہم نے لاہور کے ساتھ کراچی میں بھی ہوٹل بنانا ہے، اس کے لیے اشتہار بھی دیا جا رہا ہے۔‘
ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ’قذافی سٹیڈیم کی بیسمنٹ کا کام 30 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور مکمل ہوگا۔‘
’پویلین سٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مرکزی عمارت کھڑی ہو جائے گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکا اس کو پورا ختم کیا جائے گا، قذافی سٹیڈیم کے سارے انکلوژرز نئے بنیں گے۔‘
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’پنڈی سٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے، تاہم جو کام شروع کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کراچی میں تیزی سے کام شروع جاری ہے، اسلام آباد میں دبئی سٹیڈیم کی طرز پر نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریوینیو ملے گا۔‘
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کمپنیاں اپنا ڈیزائن دیں تاکہ ان ہوٹلز کی بہترین اور تمام جدید سہولیات کے مطابق تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist