• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اللہ نے علماء اور طالبان علوم نبوت کو فضیلت عطا فرمائی ہے

جیسے تمام اقوام میں مسلمان سب سے ممتاز ہے ویسے ہی مسلمانوں میں علوم شریعت کے حامل سب سے ممتاز ہیں: مولانا محمد رحمانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 24, 2022
0 0
A A
اللہ نے علماء اور طالبان علوم نبوت کو فضیلت عطا فرمائی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، طالبان علوم نبوت ، قرآن وسنت اورفہم سلف کے حامل ہونے کی وجہ سے دنیا میں صف اول کے شہسوار ہیں، ان کا ہتھیار اتنا مضبوط اورکار گر ہے کہ دنیا کی کوئی بھی قوم ان کے سامنے ٹک ہی نہیں سکتی کیوں کہ یہ اللہ رب العالمین کے ذریعہ نازل کردہ قرآن مجید اوراللہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ اور نبی بر حق کے ساتھیوں صحابہ کرام کی شروحات کواپنا ہتھیار بناتے ہیں اوربڑے بڑے فتنوں کا بآسانی سامنے کرکے صراط مستقیم پر قائم رہتے ہیں۔ ان علماء اورطالبان علوم نبوت کا کام اُس دین برحق کا دفاع اور نشرو اشاعت ہے جس دین کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ رب العالمین نے خود لے رکھی ہے اور جس کے بارے میں اللہ رب العالمین نے یہاں تک اعلان فرمادیا کہ باطل اس میں آگے پیچھے کہیں سے بھی داخل نہیں ہوسکتا ۔ یہ علماء اور طالبان علوم نبوت دنیا کی قیادت وسیادت کے لیے پیدا کیے گئے ہیں اورانہیں اس حق کے ساتھ مربوط رکھا گیا ہے جوحق باطل کوتباہ کرنے اور غالب رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورطالبان علوم نبوت جن علوم شریعت کو حاصل کرتے ہیں ان سے زیادہ عظیم اورپاکیزہ کوئی بھی علم نہیں ہوسکتا ۔
ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کے اعلیٰ تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل،نئی دہلی کی وسیع جامع مسجد عمر بن الخطاب میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا ۔ مولانا دنیا میں پائی جانے والی مختلف اقوام کے درمیان فرق مراتب کے تناظر میں علمائے اسلام اورطالبان علوم نبوت کی فضیلت اور مسئولیت پر گفتگو فرمارہے تھے ۔ مولانا نے سورۂ توبہ کی آیت نمبر ۱۲۲ کے تناظر میں فرمایاکہ اللہ رب العالمین کا فرمان ہے کہ تمام مؤمنوں کویہ نہیں چاہیے کہ سب نکل پڑیں بلکہ ہر بڑی جماعت سے ایک چھوٹی جماعت کو نکل کر اللہ کے دین کا فہم حاصل کرنا چاہیے اورجب اپنی قوم کے پاس لوٹے توانہیں بھی دین کا علم سکھا کر اللہ سے ڈرانا چاہیے تاکہ وہ اللہ کا ڈر اورتقوی اختیار کریں۔خطیب محترم نے بالخصوص طلبہ اور علما ء کو مخاطب کرکے فرمایا کہ وہ اپنی مسؤلیت اورذمہ داریوں کوسمجھیں ، دین کے احکامات کو سیکھنے کا اللہ نے ان کو جو موقع دیا ہے یہ ان پر بہت بڑا انعام ہے، انہیں اس کی قدر بھی کرنی چاہیے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیے اوراس کے تقاضوں کوبھی پورا کرنا چاہیے۔ ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ مسجدوں کوآباد رکھیں ، توحید کے تقاضوں کوسمجھیں، اتباع رسول کا سبق دنیا کے سامنے عام کریں، فہم سلف صالحین کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور گزاریں اور دین کو اس دور سے اخذ کریں جس دور میں صحابہ کرام نے زندگی گزاری اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک صحبت کے نتیجہ میں خالص دین دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ طالبان علوم نبوت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ کتب ستہ ، علوم حدیث، علوم تفسیر اور دوسرے علوم شریعت جو حاصل کررہے ہیں ان سے متعلق انہوں نے کتنا حق ادا کیا اس کے بارے میں ان سے آخرت میں سوال کیا جائے گا۔
خطیب محترم نے سورۂ محمد کی آیت نمبر ۳۸ کی تلاوت کی ا ور فرمایا کہ اگرہم نے علوم شریعت کا حق ادا نہیں کیا تو اللہ ہمیں ہلاک کرکے دوسری قوم پیدا کرنے پر قادر ہے جو ہم جیسی نہیں ہوگی ۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر ہم اللہ کی مدد چاہتے ہیں تو ہمیں اللہ کی اوراس کے دین کی مدد کرنی ہوگی کیوں کہ اللہ اسی قوم کی مدد فرماتا ہے جواللہ کی مدد کرتی ہے ۔ اس وجہ سے ہمارے سامنے ترمذی شریف کی وہ حدیث بھی ہونی چاہیے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے ابن عباس تم اللہ کی حفاظت کرو اللہ تمہاری حفاظت فر مائے گا اور مدداور استعانت صرف اللہ رب العالمین سے حاصل کرو اوراس بات کو سمجھ لو کہ اگر ساری دنیا مل کر بھی تم کو ذرا سا فائدہ یا نقصان پہونچانا چاہے تو اللہ کی مرضی کے خلاف نہیں پہونچا سکتی ۔ اس وجہ سے اگر ہمیں فلاح وکامیابی چاہیے تواللہ کی رضا مندی اور اس کے دین پر مضبوطی اختیار کرنی ہوگی کیوں کہ اللہ کی مرضی اور رضا مندی کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ۔
اخیر میں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنے اوردین کی طرف رجوع کرنے کی اپیل نیز دعائیہ کلمات پر خطبہ ختم ہوا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist