• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ علم و عرفان اور حکمت و دانش کا مجموعہ تھے:پروفیسر اخترالواسع

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں علامہ طباطبائی کی شخصیت اور علمی آثارپر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکاء کا اظہار خیال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 6, 2022
0 0
A A
علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ علم و عرفان اور حکمت و دانش کا مجموعہ تھے:پروفیسر اخترالواسع
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  ہمارا سماج: ’’علامہ سید محمد حسین طباطبائی علم و عرفان اور حکمت و دانش کا مجموعہ تھے اور وہ صرف قرآن کریم کے مفسر ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے مشہور ومعروف فلسفی اور صوفی بھی تھے‘‘ ان خیالات کا اظہار ،پروفیسرایمریٹس پدم شری اختر الواسع نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی اور ہیومینٹیز ایڈوانس اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد ہونیوالے بین الاقوامی سمپوزیم میں کیا۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ علامہ طباطبائی کی تفسیر المیزان شیعہ و سنی دونوں حلقوں میںیکساں طور پر مقبول ہے اور تفسیر القرآن با لقرآن کا اعلی نمونہ ہے۔پروفیسر اقتدار محمد خان، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ علامہ طباطبائی کی شخصیت اس اعتبار سے منفرد اور مختلف ہے کہ وہ بیک وقت مفسر بھی تھے،فلسفی بھی اور صوفیانہ طرز زندگی کے نمائندے بھی تھے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی علمی نگارشات اور روحانی واخلاقی وراثت کو عام کیا جائے ۔مجھے امید ہے کہ ریسرچ اسکالرس اور طلبہ و طالبات علامہ سے نہ صرف واقف ہو سکیں گے بلکہ ان کی علمی خدمات اور کارناموں سے استفادہ بھی کریں گے۔ آیت اللہ رضا رمضانی،جنرل سکریٹری،اہل بیت ورلڈ اسمبلی،ایران نے اپنے کلیدی خطبہ میں علامہ طباطبائی کے کارناموں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوںنے دراصل شریعت ،حقیقت اور طریقت کو ایک جگہ جمع کردیا ہے جو ان کا عظیم الشان کارنامہ ہے،نیز انہوں نے علامہ طباطبائی کے مکتبہ اخلاق توحیدی کے حوالے سے ان کے افکار و نظریات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور فرمایا کہ میں نے اخلاقی لحاظ سے ہندوستانیوں کو بہتر پایا ہے۔

مہمان اعزازی پروفیسر محمد اسحق،سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے فرمایا کہ علامہ طباطبائی کی تفسیر ’تفسیر المیزان‘بنیادی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ اس میں انہوں نے جدید سوالات اورچیلنجز کے تسلی بخش جوابات دینے کی کوشش کی ہے ،طلبہ و طالبات کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر لطیف کاظمی،سابق صدرشعبہ فلسفہ،علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی نے فرمایاکہ علامہ طباطبائی ایک مرد حق آگا ہ تھے۔ انہوں نے ہمیں اخلاقی وروحانی اقدار کی تعلیم دی اور اپنی پوری توانائی انسانی اقدار کی حفاظت میں صرف کردی ۔ آیت اللہ مہدی مہدوی پور،خصوصی نمائندے، اسلامی جمہوریہ،ایران نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ علامہ طباطبائی کا تعلق کسی خاص خطے سے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام سے ہے۔ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی گراں قدر تصانیف کے علاوہ کئی ایسے شاگرد تیار کیے ہیں جومتعدد علوم وفنون جیسے تفسیر، فلسفہ، تصوف وغیرہ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔پروگرام کا آغازمحمد عتیق،طالب علم شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی تلاوت قرآن سے ہوا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر مہدی باقر خان نے انجام دیے اور ڈاکٹر محمد ارشد ،کوآرڈینیٹر،سمپوزیم کے کلمات تشکر پر کانفرنس کااختتام ہوا۔سمپوزیم میں علامہ طباطبائی پر ایک ڈاکومنٹری پیش کرنے کے علاوہ ہیومینٹیز ایڈوانس اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی پانچ مطبوعات کا اجرا بھی عمل میں آیا۔سمپوزیم میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے جملہ اساتذہ کے علاوہ دیگر شعبوں کے صدور،اساتذہ کرام، ریسرچ اسکالرس اور ایم اے ،بی اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist