نئی دہلی، سیلم پور اسمبلی میں واقع کلیان سنیماکے آس پاس کی تمام گلیوں کی از سرنو تعمیر کی جائیگی جس پر لاکھوں روپیہ کا خرچ آئے گا۔یہ جانکاری دیتے ہوئے سیلم پور ممبر اسمبلی عبد الرحمن نے کہا کہ پہلے پانی کی نئی پائپ لائن ڈالنے کے کام کو آج مکمل کرا دیا گیا ہے جبکہ آج مختلف گلیوں کونئے سرے سے بنوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس کے کام آج افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار بنیادی کاموں کرنے کے لئے پابند عہد ہے سیلم پور علاقہ کی ترقی کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کرنے اور کرانے کے لئے سیدھے طور پر ممبر اسمبلی دفتر سے رابطہ کریں۔ آپ کے مطالبے پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے لوگوں نے پہلے پانی کی نئی پائپ لائن ڈال نے کےلئے مطالبہ کیا تھا اس علاقہ کی زیادہ تر گلیوں مین نئی لائن ڈلوادی گئی جس سے لوگوں نے خوش ہوکر آج استقبا لےہ تقریب منعقد کی ہے۔ اسکے لئے میں یہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اب ہمیں صاف پانی ملتا ہے جس سے بچے بیمار نہیں ہوتے، البتہ ڈاکٹروں کی دوکانیں ضرور متاثر ہوئی ہیں کیونکہ گھر والے بیمار نہیں ہوتے ہیں اب ان لوگوں کے دوسرے مطالبہ کو بھی پورا کر دیا گیا ہے کلیان سنیما کے پاس کی تقریبا تمام گلیوں جن میں مدرسہ والی گلی ،قادری مسجد ،سلیم مسجد ، کے علاوہ اور بھی کئی گلیوں کو بنایا جائے گا ممبر اسمبلی نے کہا کہ کلیان سنیما میں جو فلیٹ بنے ہیں وہاں کے لوگوںنے جو مطالبے کئے تھے انکو پورا کر دیا گیا ہے اب لوگوں کو صاف پانی کے ساتھ ساتھ صاف ستھرے راستے بھی ملیں گے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گلیوں کی تعمیر ی کام کل سے شروع کر دیا جائے گا۔ افسران کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ اسکا بجٹ بھی بنوادیا گیا ہے ،تقریباً 50لاکھ روپیہ کا خرچ آئے گا اس موقع پر سیلم پور، آپ ،صدر اختر صدیقی ، صدام ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے ۔