• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امانت اللہ خان نے مسجد فتحپوری میں چل رہے مرمت کے کام کا جائزہ لیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 7, 2023
0 0
A A
امانت اللہ خان نے مسجد فتحپوری میں چل رہے مرمت کے کام کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، آج امانت اللہ خان چیئرمین دہلی وقف بورڈ شاہی مسجد فتحپوری میں چل رہے مرمت وتزئین کاری کے کام کا جائزہ لینے پہونچے اور 10ماہ سے جاری مرمتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔امانت اللہ خان کام کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیئے خودمسجد کے منار پر چڑھ گئے اور وہاں موجود تعمیراتی مزدوروں سے کام کی باریکی کو سمجھا اور انھیں ہدایات دیں۔اس دوران نائب امام مفتی محمد انس نے امانت اللہ خان کا استقبال کیا اور مسجد میں جاری کام کی تفصیلات سے انھیں آگاہ کیا۔مسجد کے شاہی امام مفتی محمد مکرم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کی 375سالہ تاریخ میں اتنے وسیع پیمانے پر تزئین و مرمت کا کام پہلی مرتبہ ہورہا ہے ۔شاہی امام نے آگے کہاکہ وہ مسجد کی خستہ حالی کی طرف مسلسل ذمہ داروں اور حکومت کو مکتوب لکھ لکھ کر توجہ مبذول کراتے رہے مگر کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا جبکہ مسجد میں جگہ جگہ سے پتھر اپنی جگہ چھوڑ رہے تھے اور یہاں وہاں سے گر رہے تھے ۔انہوں نے آگے کہاکہ کئی مرتبہ تو بڑے بڑے پتھر مسجد کے دروازے اور دیواروں سے گر گئے جن سے حادثہ ہونے سے بچا ۔اس موقع پر نمازی بھی وہاں جمع ہوگئے اور مسجد کی مرمت و تزئین کاری پر خوشی کا اظہار کیا۔شاہی امام نے آگے کہاکہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان کی ذاتی دلچسپی اور لگن سے یہ اتنا بڑا کروڑوں روپئے کے صرفہ سے کام انجام پارہاہے جس کے لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دراصل شاہی مسجد فتحپوری ایک تاریخی مسجد ہے جو1650عیسوی میں مشہور بادشاہ شاہجہاں کی ایک بیگم جو فتحپوری بیگم کے نام سے معروف تھیں انہوں نے تعمیر کرائی تھی جس کا طرز تعمیر ہو بہو شاہی جامع مسجد دہلی سے ملتا جلتا ہے۔لیکن اپنی قدامت اور خستہ حالی کی وجہ سے ادہرکچھ عرصہ سے مسجد کی دیواروںاور مناروں پر لگے بڑے بڑے پتھر چونا چھوڑ کر نیچے گر رہے تھے اور مسجد خستہ حالی کا شکار تھی۔چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان کے علم میں جب مسجد میں ایک استقبالیہ پروگرام کے دوران یہ بات لائی گئی تو انہوں نے اسی وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ مسجد کی مرمت اور تعمیراتی کام ضرور کرائیں گے خواہ اس میں کروڑوں روپیوں کے اخراجات ہوں ۔امانت اللہ خان نے اپنے اسی وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے تقریبا 10ماہ قبل مسجد میں تعمیر و تزئین کے کام کی شروعات کی تھی جس کے تحت شمالی جانب کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب مسجد کے جنوبی جانب مینار اور دیواروں پر کام جاری ہے۔اس کام کےلئے راجستھان سے ماہرین کی ایک ٹیم کی مدد لی گئی ہے جو محمد سراج صاحب جنھیں مسجدوں کے تعمیراتی کام کا کافی تجربہ ہے اور جناب محمد سلیم صاحب کی دیکھ ریکھ میںخستہ حالی کا شکار ہوچکے پتھروں کی جگہ نئے تراشے ہوئے پتھروں کو مہارت کے ساتھ اسی مقام پر فٹ کر رہے ہیں ساتھ ہی پتھروں کے بیچ درازوں کے خلا کو بھی پر کرنے کا کام کر رہے ہیں۔امانت اللہ خان نے اس دوران بتایا کہ اس کام میں کروڑوں روپئے کے اخراجات ہوں گے جو وہ اور ان کی ٹیم برداشت کرے گی انہوں نے آگے کہاکہ مسجد میں جاری تعمیراتی اور تزئین کے کام کو انشاءاللہ مرحلہ وار طریقہ سے مکمل کرایا جائے گا خواہ اس میں کتنا ہی صرفہ درکار ہو۔اس دوران امانت اللہ خان کے ساتھ موجود وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے بتایاکہ مسجد فتحپوری میں اس سے قبل وضو خانہ کی تعمیر اور تجدید کاری کا کام مکمل ہوچکا ہے جو نہایت خستہ حالت میں تھا جسے ازسر نو تعمیر کرایا گیا۔
اور اب پوری مسجد فتحپوری کی تزئین و مرمت کا کام مرحلہ وار طریقہ سے گزشتہ 10ماہ سے جاری ہے۔انہوں نے آگے بتایا کہ اس دوران مسجد کی بجلی کی ساری وائرنگ نئی ڈالی گئی ہے اور مسجد کے تمام پرانے پنکھوں کو تبدیل کرکے نئے پنکھے لگائے جارہے ہیں اور امانت اللہ خان صاحب کی ہدایت و رہنمائی میں ترجیحی بنیاد پر اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں  تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت: مرمو

    ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت: مرمو

    مارچ 6, 2026
    گروؤں کی تعلیمات سچائی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں

    گروؤں کی تعلیمات سچائی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں

    مارچ 6, 2026
    شاہ نے مردم شماری کے لیے چار  ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کیے

    شاہ نے مردم شماری کے لیے چار ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کیے

    مارچ 6, 2026
    مودی حکومت ملک کے اسٹریٹجک اور قومی مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے: کھڑگے

    مودی حکومت ملک کے اسٹریٹجک اور قومی مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے: کھڑگے

    مارچ 6, 2026
    ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں  تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت: مرمو

    ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت: مرمو

    مارچ 6, 2026
    گروؤں کی تعلیمات سچائی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں

    گروؤں کی تعلیمات سچائی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist