• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

آ ئی ٹی قوانین میں ترمیم سوشل میڈیا کی آ زادی پر حملہ:کانگریس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 20, 2023
0 0
A A
آ ئی ٹی قوانین میں ترمیم سوشل میڈیا کی آ زادی پر حملہ:کانگریس
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  کانگریس نے جمعرات کو انفارمیشن ٹکنالوجی قوانین میں ترمیم کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا میں اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا اور ان ترامیم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کی۔ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ) رولز 2021 میں ترمیم کے مسودے کیلئے مشاورت کی مدت میں 25جنوری تک کی توسیع کرکے بڑی چالاکی سے ایک دفعہ کو شامل کردیا گیا ہے ۔ اس دفعہ کے ذریعے طاقت کے گھمنڈ کی وجہ سے مودی حکومت سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے آمرانہ رویہ اپنا رہی ہے ۔مسٹر کھیڑا نے کہا کہ اس دفعہ کے مطابق حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی )کے فیکٹ چیکنگ یونٹ کی جانب سے کسی بھی خبر کو ‘جھوٹی، بے بنیاد یا جعلی قرار د یکر اس رپورٹ کو سوشل میڈیا، آن لائن ویب سائٹس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا پریس انفارمیشن بیورو کسی بھی آن لائن مواد کو باضابطہ طور پر ہٹا سکتا ہے جسے اسے نامناسب معلوم ہوتا ہے ۔ مسٹر کھیڑا نے آئی ٹی رولز میں کی گئی تبدیلیوں کو انتہائی قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم سوشل میڈیا کی آزادی اظہار پر حملہ ہے اس لئے حکومت اسے فوری طور پر واپس لیکر پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں ان قوانین پر تفصیل سے بحث کرانی چاہئے ۔ترجمان نے کہا ’اس اصول کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ جو رپورٹ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کے حق میں نہیں ہے ، اب پی آئی بی کا فیکٹ چیکنگ یونٹ ان رپورٹس کو ہٹانے میں جج کے طور پر کام کرے گی ۔ حکومت کے آئی ٹی ڈرافٹ میں نئے رولز کے اضافے سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ بے ایمانی، بے رحمی اور بے حسی کے ساتھ اظہار رائے کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔ کانگریس کے نیڈیا انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ یہ ضابطہ سوشل میڈیا کو دیے گئے تمام تحفظات اور سیکورٹی کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا‘ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آئی ٹی قانون کے ضابطے میں دھوکہ دہی پر مبنی تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔مسٹر کھیڑانے کہا کہ پی آئی بی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پی آئی بی پہلے ہی جھوٹ کو سچ کہہ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹویٹ پوسٹ میں پی آئی بی نے ایک ویڈیو میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو غلط دکھایا ہے ۔بھارت جوڑو یاترا سے متعلق ایک ویڈیو میں مسٹر گاندھی کو نجکاری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ‘ریلوے اسٹیشن، ورکشاپس، طبی مراکز اور اداروں کی نجکاری کی جائے گی’۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک اور پوسٹ میں پی آئی بی نے اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی وجوہات کی بناء پر 52 چینی ایپس کو اپنے موبائل سے ہٹانے کی ہدایت دینے والی خبروں کو جعلی خبر قرار دیا حالانکہ یہ خبر درست تھی۔ اسی طرح 2 جون 2020 کو پی آئی بی نے لائن آف کنٹرول (ایل اے سی ) کے ہندوستانی حصے میں چینی فوجیوں کی موجودگی کا ‘انکار’ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوا ہے ۔ صرف دو ماہ بعد وزارت دفاع کی ایک دستاویز میں کہا گیا کہ چین نے مئی 2020 میں ہندوستانی علاقے میں گھس پیٹھ کرلیاتھا۔ مسٹر کھیڑا نے کہا کہ اسی طرح کسان تحریک کے دوران کئی ٹویٹر یوزرس کو نشانہ بنایا گیا۔ سال 2021 میں دہلی پولس نے 17 ایف آئی آر درج کیں اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والے پوسٹرز کیلئے 15 لوگوں کو گرفتار کیا۔ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے 50 سے زیادہ صحافیوں کو گرفتار کیا گیا یا ان کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist