سرینگر،08؍اگست،سماج نیوز سروس:( امان ملک)سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ امرنا تھ یاتر ا جاری ہے جس کے چلتے یاتریوں کا تازہ جتھا سرینگر کے پانتھ چوک بیس کیمپ سے گھپا کی درشن کیلئے روانہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سخت ترین حفاظتی انتظامات اور بم بم بولے کے نعروں کے بیچ امرناتھ یاتر ا جاری ہے ۔ یکم جولائی سے شروع ہوئی یاترا میں اب تک ریکارڈ تعداد میںیاتریوں نے درشن کیا ہے ۔ ادھر ایک اور تازہ جتھا سرینگر کے پانتھہ چوک بیس کیمپ سے منگل کی صبح امرناتھ گھپا کی جانب روانہ ہو گیا ۔ حکام نے بتایا کہ یاتری پانتھ چوک بیس کیمپ سے بالتال اور پہلگام کے راستوں سے مقدس گھپا کیلئے روانہ ہو ئے ۔ یاتریوں کا ایک گروپ اس سے قبل سرینگر کے پانتھہ چوک بیس کیمپ سے پیر کی صبح امرناتھ غار کے درشن کیلئے روانہ ہوا تھا۔اس دوران ایک یاتری نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یاترا کیلئے کیے گئے انتظامات بہت اچھے ہیں،میں نے ایسی سہولت کہیں نہیں دیکھی، میں اس کے لیے اپنی فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں ہر سال یہاں آؤں گا۔ ایک اور یاتری نے کہا ’’انتظامیہ نے ہر طرح سے مدد کی ہے۔ مقامی لوگ بھی بہت تعاون کرتے ہیں۔ ہر کسی کو کشمیر دیکھنا چاہیے، ہم یہاں آ کر بہت خوش ہے ‘‘ خیال رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی 62 روزہ امرناتھ یاترا 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔












