• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, دسمبر 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اقلیتوں سے نفرت کی کوشش یا ہندؤں کو بے حس بنانے کی سازش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 25, 2022
0 0
A A
اقلیتوں سے نفرت کی کوشش یا ہندؤں کو بے حس بنانے کی سازش
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا انصار رضا
9716812786

گجرات اور دہلی کے اسمبلی اور مقامی انتخابات کو جیتنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے سارے ملک میں اقلیتوںکے خلاف نفرت کا ماحول بنانا شروع کردیا ہے۔ گجرات کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بوکھلاہٹ ،سرگرمیاں،بڑے لیڈروں کی بھیڑ،اسٹار پرچارکوں کی طویل فہرست اور وزیر اعلیٰ ،وزیر داخلہ کے پے بہ پے دوروں سے ایسا محسوس کیا جارہاہے کہ گجرات اس کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے اور وہاں کے چناؤ بھاجپا کے لئے موت اور زندگی جیسی صورت حال پیدا کرچکے ہیں ۔ ریاستی سرکار کی ایسی کوئی حصول یابی نہیں جس کا ذکر کرکے پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں لاجاسکے اس لئے پارٹی نے ریاست میں پھر سے نفرت کی سیاست شروع کردی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شردھا قتل معاملے کو پارٹی کے بڑے لیڈران زور شور سے اٹھانے لگے ہیں ۔آفتاب امین پونا والا کو مسلمان بنانے کی کامیاب کوشش ہورہی ہے ۔موربی جیسے قیامت خیز سانحے پر پردہ ڈالنے کے لئے پارٹی کے لیڈران اور میڈیا ایک خاص قسم کی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔ سنگھ کے تحریر کدے میں نہایت تجربے کار لکھاڑےوں کو جمع کیا گےا ہے جو ہر روز ایک نئی نفرت سے بھرپور تقریر لکھ کر ’ اسٹار پرچارکوں‘ کو تھما ئی جارہی ہے۔سنگھ کے تجربہ کار افراداور دانش ور اچھی طرح جانتے ہیں کہ صوبے میں ہندو مسلم ماحول ہی اس کی ڈوبتی کشتی کو بچاسکتا ہے لہذا اسی پر تےزی سے ’ کام ‘ چل رہا ہے۔سنگھ کے پالیسی ساز یہ بھی مان چکے ہیں کہ گجرات ان کی ایک خاص ’ تجربہ گاہ ‘ رہی ہے ۔اسی راستے سے انہوں نے ملک گےر مقبولیت حاصل کی ہے اگر ربع صدی پرانی حکومت کی بدعنوانیوں،اربوں کھربوں کے ریاست پر قرض،غےر ذمہ دارانہ ریاستی سرکار کی کارستانیوں ،پارٹی کے داخلی انتشار کا ہلکا سا بھی علم رائے دہندگان کو ہوگےا تو ریاست کے اقتدارسے ہاتھ دھونا پڑے گا ہی گجرات کی شکست سے ملک بھر میں بھاجپا کے خلاف منفی لہر چل پڑے گی جس کے نتیجے میں 2024 کے سپنے چور چور ہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مالی امداد فراہم کرانے والوں کی اکثریت بھی اسی صوبے میں ہے۔اس لئے بھی اگر یہ ’ تجربہ گاہ‘ چھن گئی تو سب کچھ چھن جانے کا قوی امکان ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمینت بسوا سرما،اپنی ریاست میں الگ پہچان بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔اس بار بھاجپا نے بمشکل تمام ایک خاص مقصد و حکمت کے لئے ان کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔وہ کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اس لئے بھاجپائی بھی ان کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔آسام کے پرانے اور زندگی بھر کی قربانیاں دینے والے سینئر لیڈران مانتے ہیں کہ ہمینت بسوا سرما نے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔پارٹی کی ریاستی یونٹ میں ان کے خلاف خوب باتےں ہوتی ہیں لیکن سنگھ کے مرکزی لیڈر آسام یونٹ کے داخلی انتشار کو ابھرنے نہیں دیتے۔سرما بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر بار ان کی کاٹھ کی ہانڈی چولہے پر نہیں چڑھ سکتی۔ قسمت کی مہربانی اور سنگھ کی چشم کرم سے انہیں جو موقع میسر آیا ہے اس کا بھرپور استعمال کرکے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس لئے انہوں نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کی راہ پکڑ لی ہے۔آسام میں ہر روز مسلمانوں کے خلاف زہریلی بیان بازی،یکساں سول کو ڈ کا شوشہ، مدارس پر سوال کھڑے کرنے اور بنگلہ دیشیوں کو ماربھگانے کی تقریروں کے سبب آسام کے ایک طبقے میں انہیں ہردل عزیزی ملنے لگی ہے۔سنگھ ہر اس شخص پر مہربان ہونے لگتا ہے جو مسلمانوں کے اداروں، تنظیموں، مدارس اور مساجد کے خلاف بولتا ہو۔اس لئے ہیمنت بسوا سرما آجکل آرایس ایس کی آنکھ کا تارا بنتے جارہے ہیں۔ گجرات میں زہریلا ماحول تےار کرنے کے لئے ان کی ’ خدمات ‘ سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔گذشتہ روز انہوں نے ایک تقریر میں یہ کہہ کر سنگھ سے جی بھرکر داد وصول کی کہ ’ اگر ہندو ایک شادی کرتا ہے تو مسلمانوں کو بھی ایک شادی کرنی پڑے گی۔‘ملک میں کامن سول کوڈ بہت ضروری ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے مینی فیسٹو میں بھی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ( موربی کی لاشوں کو روند کر ) اسے جیت ملی تو گجرات میں کامن سول کوڈ نافذ کردیا جائے گا۔پارٹی کے دیگر لیڈران بھی اسی قسم کی بھاشا بول رہے ہیں۔بھاجپا کو لگتا ہے کہ نفرت کا زہر ہی اس کے سیاسی وجود کے لئے تریاق ہے۔ اس کے پالیسی سازوں کو ےقین ہے کہ ہندو مسلم مسلمانوں میں تلخی کے بغیر اس کے سیاسی وجود کی راہیں دشوار ہی نہیں مسدود بھی ہیںاس لئے نفرت کی دہلیز پر سجدہ کئے بغیر اس کے اقتدار کا سورج طلوع نہیں ہوسکتا۔لہذا وہ اس راہ کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتی۔
سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹار پرچارکوں کی اشتعال انگیز تقریروں کی بدولت بھارتیہ جنتاپارٹی کو گجرات کی حکومت کو بچانے میں کامیابی مل ہی جائے گی۔یہی فارمولہ دہلی کے کارپوریشن چناؤ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی دستک سے 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ اگر یہ فارمولہ کامیاب ہوتا رہا تو بھارتیہ جنتا پارٹی آریس ایس کی ایک صدی تقریبات بھی مناسکتی ہے،ملک پر چالیس پچاس سال حکومت بھی کر سکتی ہے ۔ہر بار اس کو گےان واپی جیسی مسجدیں بھی ملتی رہیں گی اور پارسی آفتاب امین جیسے قاتل بھی جو کسی لڑکی کا قتل ہی نہیں کرتے بلکہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جنگل میں پھینک دیتے ہیں۔نفرت کے سیاست دانوں کو امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی اس طرح کے مواقع بھاجپا کی کامیابی کا زینہ بنتے رہیں گے ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ اگر نفرت کی سیاست اسی طرح کامیاب ہوتی رہی تو کیا ہمارا دیش یوروپ کی تاریخ نہیں دہرائے گا ۔؟جہاں برسوں تک مذہب و مسلک کے نام پر اتنے جھگڑے ہوئے کہ پورا یوروپ تعفن زدہ لاشوں سے اٹا ہوا نظر آتا ہے ۔ ؟اب سے لگ بھگ دوسو ڈھائی سالہ پرانی یوروپ کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لو ۔یوروپ میں مذہب کے نام پر نفرت کی ایک لہر چلی تھی اور انگنت لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے اس کے بعد
آنچہ ناداں کند ،کند دانا
لیک بعد از خرابیِ بسیار
کے مصداق اہل یوروپ سر جوڑ کر بیٹھے تھے کہ قتل و غارت گری کو کیسے روکا جائے۔انہوں کے غورو غوص کے بعد طے کیا تھا کہ مذہب کو حکومت سے الگ کرکے ہی یوروپ کو قتل و خوں ریزی سے بچایا جاسکتا ہے۔لہٰذا تمام دانشوروں نے مل سیکولرزم کا نظریہ وضع کیا۔
ہمارا ملک بھی لگ بھگ برباد یوروپ کی راہ پر چل پڑا ہے۔اگر نفرتوں کا اسی طرح بول بالا رہا ،ایک فرقے کے بے گناہ اور بے قصور افراد قاتل بتائے جاتے رہے اور دوسرے فرقے کے قاتلوں کو محب وطن ،مذہب کا محافظ ماناجاتا رہا تو عین ممکن ہے ہمارے ملک میں بھی وہی حالات پیدا ہوجائیں جن کے تصور سے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں نفرت و تعصب کا ماحول پیدا کرکے بھلے ہی اپنی کامیابی پر بغلیں بجاتی پھرے لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ سنگھ اور بھاجپا کی یہ پالیسی اکثریتی طبقے کے حق میں نہیں۔سنجیدہ غور وفکر کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کے اکثریتی طبقے کو مذہب کے نشے کا عادی کرکے اسے بے حس بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کچھ لٹیرے بینکوں کو قرض لے کر بھاگ رہے ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری حدوں سے متجاوز ہے ،چین کا تسلط بڑھتا جارہا ہے ، بدعنوانی عام ہے ،ملاوٹ کا کاروبار عروج پر پر ہے،غریب سے نوالے چھینے جارہے ہیں اور سرمایہ دار وں کی چاندی ہورہی ہے۔ اکثریتی طبقہ ان حقائق سے جان کر بھی انجان ہے۔اسے مذہبی افیم تھماکر ان حالات سے غافل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آریس ایس اپنے مقاصد میں تو صد فی صد کامیاب ہو جائیں گے لیکن جلد یا بدیر جب مذہبی کٹر پن کا نشہ اکثریتی طبقے کے سر سے اترے گا تو انہیں محسوس ہوگا کہ سب سے زیادہ نقصان انہیں کا ہوا ہے ۔ملک کو نراج،خانہ جنگی، انارکی اور بے حسی سے بچانے کے لئے اکثریتی طبقے کو ابھی سے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔یہ بھی یقین کرلینا چاہئے کہ اقلیتوں سے نفرت کرنے کا فائدہ کم سے کم اکثریتی طبقے کو تو بالکل نہیں ہوگا،اس کا راست فائدہ اقتدار پسندوں کو ہی ہوتا رہے گا۔ ارباب اقتدار لاشوں پر چل کر بھی حکومت کرنے سے گریز نہیں کرےں گے۔موربی میںتقریباً ایک سو پچاس لوگوں کی جان گئی لیکن نہ تو ریاستی سرکار کو رنج ہوا نہ مرکزی حکومت نے اپنے رویے سے ظاہر کیا کہ اسے اتنے لوگوں کی موت کا دکھ ہے۔آج بھی وہ اس کمپنی کے مالکان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے جو موربی حادثے کا اصل مجرم ہے ۔کیا اس کا صاف مطلب یہ نہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آرایس ایس اقلیتوں کے خلاف نفرت کا ماحول نہیں بلکہ اکثریت کو بے حس بنانے کی سازش کررہی ہے۔؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    دسمبر 5, 2025
    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    دسمبر 5, 2025
    شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

    شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

    دسمبر 5, 2025
    غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    دسمبر 5, 2025
    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    مچل اسٹراک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بنے

    دسمبر 5, 2025
    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا

    دسمبر 5, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist