دمشق،شام کے شمال مغربی حصے میں آنے والے پرتشدد زلزلے کے بعد "سیرین سول ڈیفنس” کے عملے نے سوموار کی صبح حلب کے شمال میں واقع عفرین دیہی علاقوں میں جیندریس قصبے میں تباہ شدہ مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک بچے اور ایک خاندان کو زندہ نکالا۔سول ڈیفنس نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں سول ڈیفنس کے اہلکار روتے ہوئے شیر خوار بچے کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتیہیں۔ اس کے علاوہ اسی خاندان کے دیگر افراد بھی ملبے تلے دبے تھے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہیلمٹ ریسکیو ٹیم نے کہا کہ حزب اختلاف کے زیر قبضہ شمال مغربی شام میں کم از کم 900 افراد ہلاک اور 2300 زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں "نمایاں” اضافے کی توقع ہے۔پڑوسی ممالک ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس سے ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں، جن میں کئی رہائشی عمارتیں اور ہسپتال بھی شامل ہیں اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔