بلال مولوی
سر ینگر، ٹنل کے آر پار کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کے ساتھ مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17اور 18مئی کو موسم جزوی طو ر پر آبر آلود رہنے کا امکان ہئے جس وران کچھ ایک مقامات پر بارشیں بھی ہو سکتی ہے تاہم 19سے لیکر 23مارچ تک موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے چلتے دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ بدھ کو اگرچہ دن بھر جزوی طو ر پر موسم ابر آلود تھا تاہم گرمی کی شدت بر قرار تھی اور اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنل کے آر پار کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کے ساتھ مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری کے مقابلے میں 7.4 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کی طرح تھا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 6.9 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 7.2 ڈگری سیلشس پر طے ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 22.6 ڈگری کے مقابلے میں 23.2 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔