لکھنؤ (یو این آئی) اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے پیرس پیرا اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر پیرا شوٹر اونی لیکھارا اور مونا اگروال کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔گورنر نے کہا کہ اونی لیکھرا اور مونا اگروال نے اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ملک کو ہندوستان کی بیٹیوں کی اس کامیابی پر فخر ہے۔












