سید پرویز قیصر
دہلی کیپٹلس کے خلاف وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے انگ کرش رکھونشی نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے43 منٹ میں27 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے54 رن بنائے۔ انہوں نے آٹھ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد انڈین پریمیر لیگ میں پہلا میچ کھیلا اور اس قسم کے کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ انڈین پریمیر لیگ میں پہلے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے وہ23 ویں بلے باز بنے۔ اس میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو106 رن سے کامیابی ملی تھی۔
دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے جس دن یہ نصف سنچری بنائی تھی اس دن انکی عمر18 سال اور303 دن تھی۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے پہلے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے چھوٹی عمر میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز شری واٹس گوسوامی کے پاس تھا جنہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے دہلی کیپٹلس کے خلاف بنگلور میں19 مئی2008 کو ہوئے میچ میں جب42 بالوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے52 رن بنائے تھے نو وہ انیس سال اور ایک دن کے تھے۔ اس میچ میںرائل چیلنجرس بنگلور کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
انگکرش رگھونشی پہلے انڈین پریمیر لیگ میں پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے مگر ان سے پہلے ان سے کم عمر میں چھ کھلاڑیوں نے انڈین پریمیر لیگ میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ سب سے چھوٹی عمر میں انڈین پریمیر لیگ میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز ریان پراگ کے پاس ہے جنہوں نے راجستھان رائلز کی جانب سے دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں4 مئی2019 کو 49بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے50 رن بنائے تھے تو انکی عمر17 سال اور175 دن تھی۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن نے جب رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف جے پور میں29 اپریل 2013 کو53 منٹ میں41 بالوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے63 رن بنائے تھے تو انکی عمر18 سال اور169 دن تھی۔
کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے سب سے چھوٹی عمر میں انڈین پریمیر لیگ میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز شبھمن گل کے پاس ہے۔ انہوں نے3 مئی 2018 کو جب چنئی سپر کنگس کے خلاف کولکاتہ میں 36 بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے جب آوٹ ہوئے بغیر 57 رن بنائے تھے تو انکی عمر18 سال اور237 دن تھی۔اس میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو چھ وکٹ سے جیت ملی تھی۔
انگکرش رگھونشی نے اپنی نصف سنچری25 بالوں پر مکمل کی جو پہلے انڈین پریمیر لیگ میں دوسری سب سے تیز نصف سنچری تھی۔ پہلے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے تیز نصف سنچری بنانے کا اعزاز جیمس ہوپس کے پا س ہے جنہوں نے پنجاب کنگس کی جانب سے چنئی سپر کنگس کے خلاف موہالی میں19 اپریل2008 کو اپنے پہلے انڈین پریمیر لیگ میچ میں33 بالوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے71 رن بنائے تھے تو اپنی نصف سنچری24 بالوں پر مکمل کی تھی۔
ابھی تک دو بلے بازوں نے اپنے انڈین پریمیر لیگ کیریر کی شروعات سنچری کے ساتھ کی ہے۔ اس میں سے برینڈن میکولم نے انڈین پریمیر لیگ کے شروعاتی میچ میں آوٹ ہوئے بغیر 158 رن بنائے تھے۔ انڈین پریمیر لیگ کی شروعات18 اپریل2008 کو بنگلور میں رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے درمیان میچ سے ہوئی تھی۔ برینڈن میکولم نے اس میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی نمائیدگی کی تھی۔