رام پور26مئی،سماج نیوز سروس:اسٹیشن پرواقع مسجد مسلم مسافر خانہ کی جانب سے چل چلاتی دھوپ میں راہ گیروں، مسافروںاور مزدوروں کو انجمن فلاح انسانیت رام پور کے خدام نے سرپرست تنظیم سلطان جوہرسیفی کی زیرنگرانی مال گودام چوراہہ واقع نینی تال روڈ پرٹھنڈے شربت کی سبیل لگائی ۔اورلوگوںکوٹھنڈاشربت پلایا ۔راہ گیروں نے اس عمل کو سراہااور دعاؤں سے نوازا۔نگراںمفتی محمدساجدقاسمی نے بتایاکہ انجمن فلاح انسانیت مسجد مسلم مسافر خانہ مولانا محمد اسلم جاویدکی سرپرستی اور سلطان جوہر سیفی کی صدارت میں ہفتہ میں دو بار غریبوں مسافروں کو کھانا کھلاتی ہے۔ غریب بچیوں کی شادی میں وسعت کے بقدرسامان دیتی ہے۔ سردیوں میں لحاف کمبل تقسیم کرتی ہے۔ سخت سردی میں راہ گیروں، مسافروں کو چائے پلاتی ہے۔ عید کے موقع پر غریبوں میں کپڑے تقسیم کرتی ہے اور سخت گرمی میںروح افزا کا شربت پلاتی ہے۔انہوںنے اس کارخیزمیں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی ہے۔












