• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سےعید ملن و تقریب اعزازی تزک و احتشام کیساتھ منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 9, 2023
0 0
A A
انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سےعید ملن و تقریب اعزازی  تزک و احتشام کیساتھ منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  :انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح، دہلی یونٹ کی جانب سے شاہین پبلک اسکول کے وسیع و عریض احاطے میں گزشتہ شب عید ملن و تقریب اعزازی کا نہایت ہی پرشکوہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس بامقصد اجلاس کی صدارت ممتاز عالم دین و جامعۃ الفلاح کے ناظم مولانا محمد طاہر مدنی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمودعاصم فلاحی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ ناظم جامعۃ الفلاح وموقر عالم دین مولانا محمد طاہر مدنی نے ‘ملک و ملت کی تعمیر میں فارغین جامعۃ الفلاح کا کردارکے موضوع پرانتہائی جامع و پرُمغز خطاب کیا۔ اس اہم ترین پروگرام سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ اپنے ان ہونہار فارغین جامعہ کوجنہوں نے اپنی علمی لیاقت سے مختلف النوع عناوین اور زبانوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور آج مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہے ہیں، کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک محفل برپا کی ہے، لائق ستائش اور قابل تقلید عمل ہے اور اس کے لیے دہلی یونٹ کے ذمہ داروں کی جتنی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔
مولانا موصوف نے کہا کہ جامعہ کے فارغین کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ وہ آپس میں مثبت تعلقات استوار رکھتے ہیں، منظم طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہیں اور جامعۃ کی فلاح و بہبود کے تئیں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ مختلف الجہات کوششوں سے مادرعلمی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ مولانا محترم نے بجا طور سے کہا کہ جامعۃ الفلاح صرف ایک تعلیمی ادارہ یا مرکز یا تعلیم گاہ کا نام نہیں ہے بلکہ یہ تعلیمی تحریک ہے جس سے کئی نسلوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔جامعۃ الفلاح نے جو تعلیمی نظریہ پیش کیا اس کی گونج گزشہ 60 برسوں سے سنی جارہی ہے کیوں کہ اس کی اساس (نصاب)کتاب و سنت پر مبنی ہے۔ جدید و قدیم تعلیم کے مابین سنگم(دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج) اس کے نصاب کی دوسری اہم خصوصیت ہے۔ مولانا مدنی نےپرمسرت لہجے میں کہا کہ الحمد للہ جامعہ ایک طرف تو تعلیمی شعبے میں ارتقائی منزل کی طرف رواں دواں ہے تو دوسری طرف دعوت دین کے فریضے کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے ہوا ہے اور اس اہم کاز کے لیے نیز اقوام عالم پر حجت تمام کرنے کے لیے ابنائے قدیم ہی ہمارے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم نسواں پر جامعہ نے خاص توجہ دی ہے تاکہ ہم صالح معاشرے کی تشکیل میں اہم رول ادا کرسکیں اور اس میں بھی الحمد للہ ہمیں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے رب کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فارغین آج ملک و بیر ون ملک میں مختلف النوع شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہر شعبے میں ان کی پزیرائی ہو رہی ہے اور یہ خدا کا خاص فضل و احسان ہے۔ ناظم جامعۃ الفلاح نے انجمن طلبہ قدیم کی دہلی یونٹ کی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور انہیں گراں قدر نصائح سے نوازا۔اس سے قبل، تعارف و استقبالیہ پیش کرتے ہوئے دہلی یونٹ کے فعال سکریٹری محمد ارشاد عالم فلاحی نے کہا کہ مادر علمی کی ہمہ جہت ترقی اور جن اعلی مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے اکابرین نے جامعۃ الفلاح کا قیام کیا تھا ان اغراض و مقاصد پر حرف بہ حرف عمل پیرا ہوتے ہوئے ابنائے قدیم کوشاں ہے۔ آج کا یہ اجلاس اس کی ایک اہم کڑی ہے اور انشاء اللہ ہماری کوششیں مسلسل اس سمت میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے جدید و قدیم تمام احباب کا استقبال اور خیر مقدم کیا۔
صدر یونٹ برادر رفعت کمال فلاحی نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کی کارگزاری پیش کی اور مستقبل کا لائحہ عمل سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ قدیم مادر علمی کی تعمیر و ترقی میں اپنا ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی اور جامعۃ کے فارغین و فارغات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے مادر علمی کے لئے اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ہر ممکن سعی کرتے رہیں۔اس موقع پر عاصم اکرم (ابو عدیم) فلاح کی ترتیب کردہ کتاب ‘قرآن، سارانش ہندی ایک تعارف کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ ناظم جامعہ اور اکابرین فلاح نے ہندی زبان میں ترتیب دی گئی اس اہم ترین کتاب کا اجرا کیا ۔ مرتب کتاب نے کتاب کے تعلق سے بتایا کہ چونکہ قرآن کے مخاطب تمام انس جن ہیں اور یہ کتاب سب کے لیے ہے۔ ہمارے ملک بھارت میں ہندی پڑھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور مسلمانوں کی اکثریت بھی ہندی زبان سے آشنا ہے۔ اس لیےاسے وقت کی اہم ضرورت خیال کرتے ہوئے یہ خلاصہ ہندی میں قرآن سارانش کے نام سے مرتب کیا گیا ہے تاکہ قرآن کا پیغام عام لوگوں تک پہنچ سکے۔
خیال رہے کہ جامعۃ الفلاح سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک کی ترقی میں نمایا ں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج فلاحی حضرات ملک و بیرون ملک کی مختلف یونیورسیٹیز، اسلامک بینک، ایم این سیز، سینٹرل گورنمنٹ، اسکول وکالجز، ہسپتالوں، ادارتی اداروں، کارپوریٹ انڈسٹریز سمیت صحافت کے شعبے میں اپنی گونا گوں صلاحیتوں کو تسلیم کرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس کئی سیشنوں پر محیط تھا۔ اس پروگرام کی اصل خاصیت یہ تھی کہ اس میں 34 پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ فلاحیوں کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا اور انہیں سینئر فلاحی حضرات کے ہاتھوں مومنٹو پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist