اردن:اردن کے شاہ عبداللہ نے ملک میں نئے پارلیمانی انتخابات کےانعقاد کے لئے شاہی حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ شاہی حکم بدھ کے روز جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کئے گئے اس فرمان شاہی بدھ کے روز جاری کیا گیا ۔جس کا اعلان سرکاری ٹی وی سے کیا گیا ہے۔
اردن کے دستور کے مطابق کثیر جماعتی انتخابات کا انعقاد ہر چار سال بعد کیا جاتا ہے ۔ چار سال کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ لگ بھگ چار ماہ میں ہی مکمل ہوتے ہیں۔اردن میں آخری بار انتخابات نومبر 2020 میں کرائے گئے تھے۔ انتخابی عمل میں چھیالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرنے کے اہل ہیں۔نئے انتخابات کرانے کے لئے ملک میں ایک آزآد الیکشن کمیشن بھی کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ہی الیکش کی حتمی تاریخ مقرر کرتا ہے۔ امکان ہے اگلے چند دنوں میں الیکشن کمیشن تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔












