محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: گذشتہ کچھ سالوں سے تجوید و قراءت کے میدان میں اپنی خاص شناخت قائم کرچکی علاقہ میوات کی ممتاز دینی وعلمی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ اشرف العلوم دھوج (فریدآباد) کا 9 واں سالانہ اجلاس دستاربندی زیر سرپرستی بزرگ عالم دین مولانا رحیم الدین مٹھےپوری مہتمم مدرسہ سراج العلوم تاوڑو، زیر صدارت مولانا مفتی مستجاب الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ امیر محکمہ شرعیہ شہر فریدآباد وزیر قیادت حضرت اقدس مفتی زاہد حسین قاسمی مد ظلہ العالی شیخ الحدیث جامعہ معین الاسلام نوح نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں پہلے تو مدرسہ ہذا کے درجنوں طلباء عزیز نے تلاوت قرآن کریم،نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم و مختلف زبانوں میں تقاریر وغیرہ پر مشتمل شاندار تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کرخوب خوب داد تحسین حاصل کی۔بعد ازاں علاقے کے مقتدر علمائے کرام نے تعلیم کی اہمیت وافادیت،فضائل قرآن کریم وموجودہ وقت میں دینی مدارس کی ضرورت وغیرہ موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس عام میں بطور مہمان خصوصی تشریف لانے والے علاقہ میوات کے جید عالم دین حضرت مولانا محمد ادریس صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا نے اس موقع پر موجودہ دینی انحطاط پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے جہاں ایک طرف آج منکرات و فحاشی کے اڈے آباد ہیں وہیں عوام الناس کی دینی مجالس سے عدم دلچسپی باعث فکرمندی ہے۔قبل ازیں مدرسہ ہذا کے طالب دو علموں محمد حارث کوکر چاٹی ومحمد عمیر گھاسیڑہ کی تلاوت کلام اللہ شریف وقاری محمد شعیب معلم مدرسہ ہذا کے نعتیہ کلام سے جلسہ کا آغاز ہوا جس کے بعد ہونہار طلبہ عزیز محمد توصیف دھوج، محمد حیدر ٹیکری کھیڑا، محمد سفیان ٹپکن، محمد عرش دھوج محمد معاذ گھاسیڑہ محمد راحیل جونا کھیڑا، محمد عمیر گھاسیڑہ ، محمد فیصل جے پور محمد عمار بھنڈیارہ، محمد یحییٰ چاندپوری و محمد عزیز الحسن دھلی وغیرہ نے شاندار پروگرام پیش کر سامعین کو خوب محظوظ کیا۔دریں اثناء مدرسہ ہذا میں امسال حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے تقریباً ڈیڑھ درجن طلباء عزیز کو موجود علمائے کرام کے ذریعہ دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا آخر میں اجلاس کے روحِ رواں مولانا قاری شبیر احمد امینی صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ ہذا ومحمد احمد ندوی مہتمم مدرسہ ہذا نے تمام مہمانوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔قاری محمد مبین اگوان پور نے جلسہ کی نظامت کے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیا۔ مفتی مستجاب الدین صاحب کی مختصر دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اہم شرکاء میں مفتی تعریف سلیم ندوی مہتمم جامعہ صدیقیہ عین العلوم نوح،مولانا عبداللہ صاحب رہیڑہ،قاری محمد فاروق صاحب مفتاحی رہیڑہ، قاری محمد زکریا سلیمانی دیولہ،قاری زبیر ہونچپوری، قاری آس محمد غازی آباد،مولانا فخر الدین اٹاوڑی،مولانا زکریا سوڑاکا،حافظ زکریا دھوج،مولانا رمضان امام وخطیب مسجد تکیہ والی دھوج،قاری عدنان اونٹون، مولانا عبد المنان جالیکی،مولانا ارشد صاحب گھاسیڑہ، حافظ محمد حامد نوح،حافظ محمد جنید مٹھےپوری، مولانا محمد وسیم قاسمی مٹھے پوری،حافظ انس گھاسیڑہ،حافظ مستقیم گھاسیڑہ،حافظ محمد مجاہد دھوج،حافظ شہباز دھوج۔قاری خلیل احمد نعمانی گھاسیڑہ،قاری عبد الماجد غفاری گھاسیڑہ،حافظ ضیاء الحق گھاسیڑہ،مولانا محمد صاحب آکیڑہ،مولانا فخر الدین امام وخطیب جامع مسجد دھوج،مولانا قاسم صاحب امام وخطیب مسجد اڈہ والی دھوج،مولانا حکیم الدین صاحب جے پور و مولانا محمد زاہد امینی صاحب گھاسیڑہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔












