• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بی جے پی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2023
0 0
A A
بی جے پی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب!
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: جس معاملے کا استعمال بی جے پی لیڈران انتخاب کے دوران اپنی ریلیوں میں کانگریس کو بدنام کرنے کے لیے کرتے رہے، اس کی سچائی اب سامنے آ گئی ہے۔ گویا کہ بی جے پی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ دراصل بی جے پی لیڈر رابرٹ وڈرا پر زمین سودے میں گھوٹالہ کا الزام لگاتے رہے ہیں، لیکن اب خود ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ رابرٹ وڈرا کی اسکائی لائٹ ہاسپیٹلٹی کے ذریعہ ڈی ایل ایف کو زمین منتقلی میں اصولوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب صرف سیاسی رنجش میں کیا گیا۔ جئے رام رمیش نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر ہڈا کے خلاف معاملہ درج کرنے کے پانچ سال بعد ہریانہ کی بی جے پی حکومت اب ہائی کورٹ سے کہہ رہی ہے کہ جانچ سے پتہ چلا کہ کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔‘‘ انھوں نے پوچھا کہ پھر ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟ صرف سیاسی رنجش کے لیے۔واضح رہے کہ گروگرام پولس کے ذریعہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور دیگر کے خلاف اراضی سودا میں بے ضابطگی کے تعلق سے کیس درج کیے جانے کے پانچ سال بعد ہریانہ حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ رابرٹ وڈرا کی اسکائی لائٹ ہاسپیٹلٹی کے ذریعہ ڈی ایل ایف کو زمین منتقلی میں اصولوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ حکومت نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں داخل ایک حلف نامہ میں کہا کہ تحصیلدار، مانیسر، گروگرام کے ذریعہ یہ بتایا گیا تھا کہ میسرس اسکائی لائٹ ہاسپیٹلٹی نے 18 ستمبر 2019 کو میسرس ڈی ایل ایف یونیورسل لمیٹڈ کو 3.5 ایکڑ زمین فروخت کی تھی، اس لین دین میں کسی بھی اصول/ضابطہ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔تحصیلدار، وزیر آباد، گروگرام سے حاصل رپورٹ کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ زیر غور اراضی میسرس ڈی ایل ایف یونیورسل لمیٹڈ کے نام پر نہیں ملی ہے اور اراضی اب بھی ایچ ایس وی پی/ایچ ایس آئی آئی ڈی سی، ہریانہ کے نام پر موجود ہے۔ اس نے کہا کہ آگے کی جانچ کے لیے ایک نئی اسپیشل جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔بی جے پی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اراضی ڈیل میں مبینہ بدعنوانی اور بھائی بھتیجہ واد کو ایک اہم انتخابی ایشو بنایا تھا۔ لیکن اب ان کی ہی حکومت عدالت سے کہہ رہی ہے کہ زمین منتقلی میں اصولوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے۔ ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ جھوٹے الزام لگا کر ووٹ کے لیے کسی کو بدنام کرنا کتنا جائز ہے؟ کیا لیڈران انتخاب جیتنے کے لیے اسی طرح کسی کے بھی وقار سے کھیلتے رہیں گے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist