• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کاوشوں سےایک اور نوجوان کی رہائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 21, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کاوشوں سےایک اور نوجوان کی رہائی
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی، داعش سے تعلق اور اس میں نو جوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار، گلبرگہ کے رہنے والے اعلی تعلیم یافتہ انڈین آئل کار پوریشن جے پور میں اعلی عہدے پر فائز سراج الدین جو گذشتہ7سالوں سے قید و بند کی صعو بتیں جھیل رہا تھا کی آج جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جدو جہد اور کو ششوںکے نتیجہ میں جے پور سینٹرل جیل ( راجستھان )سے رہائی عمل میں آئی ہے، جے پور کی خصوصی این آئی اے عدالت نے محمد سراج الدین کوسات سال کی سزاء متعین کی ہے جوکہ کیس کی سماعت کے دوران ہی مکمل ہو چکی ہے ،اس لئے عدالت نے جیل سے رہائی کا حکم صادر کر دیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع آج یہاں حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ہند ) کے حکم پر ملک بھر میں ناجائز مقدمات میں پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی اورقانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے دی ہے۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہدسمبر 2015 میں، گلبرگہ کے رہنے والے اور جے پور شہر کے انڈین آئل کار پوریشن میں اعلی عہدے پر فائز سراج الدین کو یواے پی اے اور تعزیرات ہند کی کئی سنگین دفعات کے تحت جے پور اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا ،کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کی جا نب سے اس کیس کو راجستھان اے ٹی ایس سے این آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا ، گذشتہ سات سالوں سے گواہوں کے بیانات اور شواہد کے ساتھ مسلسل چلنے والے اس طویل مقدمے میں خفیہ گواہ ہان ( جن کی پہچان چھپائی گئی تھی ) سمیت این آئی اے اور اے ٹی ایس کے کئی اعلی عہدیداران ،فورنسک سائنس کے ایکسپرٹ ،آئی ٹی ایکسپرٹ کی گواہیاںتکمیل کرائی گئیں ۔نومبر 2022 میں اس کیس کی حتمی سماعت مکمل ہو گئی تھی تمام شواہد اور قانونی نکاۃ پر بحث سننے کے خصوصی این آئی اے عدالت جے پورنے ملزم محمد سراج الدین کو سنگین دفعات جن میں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی تھی ان دفعات کو این آئی اے ثابت کرنے میں ناکام رہی ،البتہ جن دفعات میں سزاء کم تھی اس کو ثابت قرار پایا ، اور کل سات سال کی سزاء مقرر کی ،جب کہ دوران سماعت ہی 7 سال گذر چکے تھے اس بناء پر عدالت نے محمد سراج الدین کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے ۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے محمد سراج الدین کی جیل سے رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مقدمہ ہمارے پاس پیروی کے لئے آیا تھا تو ہم نے اپنے ذرائع سے ملزم کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی ، جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ملزم کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے۔ ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح ومشورہ کے بعد اس مقدمے کی پیروی کا فیصلہ کیا ۔درمیا ن میں یہ مقدمہ الگ الگ وجوہات کی بنیاد پر التواکا شکار ہو تا رہا ہے کبھی جج صاحب کا تبادلہ ،کبھی سرکاری وکیل کی غیر حاضری ،کبھی سرکاری گواہوں کا وقت پر حاضر نہ ہونا ،اور پھر کروناوائرس کی وبائی مرض کی وجہ سے مقدمہ مزید التوا کا شکار ہو گیاتھا ۔الحمدا للہ ہمارے وکلاء نے انتہائی محنت اور ایمانداری سے اس کی پیروی کی جس کے نتیجے میں جیل سے رہائی کا حکم صادر ہوا ہے۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان سکریٹری لیگل سیل کی نگرانی میں ایڈوکیٹ وشنو شرما جے پور کررہے تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist