• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

میرٹھ کے گاؤں پلڑا میں مسلم مخالف تشدد، گھروں اور فصلوں کو جلا دیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2023
0 0
A A
میرٹھ کے گاؤں پلڑا میں مسلم مخالف تشدد، گھروں اور فصلوں کو جلا دیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس
Share on FacebookShare on Twitter

میرٹھ،  میرٹھ کے ہستیناپور علاقہ کے گاؤں پلڑا میں پردھان سے رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کا قتل ہو گیا، جس کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑک اٹھی۔ ویشو نامی نوجوان کے قتل کے بعد پیر کے روز جب میت کو آخری سفر پر لے جایا جا رہا تھا تو یاترا میں شامل لوگوں نے اقلیتی برادری کے گھروں پر حملہ کر دیا۔ ان کی فصلوں کو نذر آتش کر دیا۔ مجبوراً متعدد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں سے چلے گئے۔ گاؤں میں بڑی تعداد میں پولس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی خود حفاظت کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ سنگینوں کے سایہ میں امن قائم ہو گیا ہے لیکن خطرہ برقرار ہے۔ آئی جی میرٹھ نچیکیتا جھا بھی گاؤں کا دورہ کر چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 9 اپریل اتوار کو 21 سالہ ویشو کا شام 6 بجے کھیل کے میدان میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں شامل لوگ علی الاعلان یہ کہہ کر گئے کہ یہ گاؤں کے پردھان سے رنجش رکھنے کا نتیجہ ہے۔ قتل کے بعد پولس نے مہلوک ویشو کے والد کی طرف سے گاؤں کے پردھان گجندر سنگھ، انس، عرافات، شاہ نظیر، اکرم اور کیف کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی۔ پولس نے پردھان گجندر کو گرفتار کر لیا، جبکہ بقیہ ملزمان مفرور ہیں۔ قتل کے اگلے دن مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ فساد کے دوران خواتین اور بچوں نے گھنٹوں دہشت میں گزارے اور نامعلوم مقام پر چھپ کر رہے۔ اس کے بعد وہ گاؤں چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد میں آئی جی اور ایس ایس پی نے آکر حالات کو قابو میں کیا۔
واقعہ کے تیسرے دن بھی گاؤں میں کرفیو جیسا ماحول ہے، لوگ صرف ضروری کاموں کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ گاؤں کی ایک خاتون اسما کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو راتوں سے سو نہیں پائی۔ ایک اور شخص افضل کا کہنا ہے کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، پھر بھی اس کی 5 بیگھہ فصل کو جلا کر راکھ کر دیا گیا۔ گاؤں کے بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ قتل افسوسناک ہے اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ جن لوگوں نے گھروں اور فصلوں کو آگ لگائی، وہ میت میں شرکت کے لیے آئے تھے اور وہ سب باہر کے لوگ تھے۔جسمانی طور پر معذور آسو کہتے ہیں کہ ان لوگوں کو کیسے پتہ چلا کہ کون سی فصلیں اور گھر مسلمانوں کے ہیں؟ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پرتشدد ہنگامہ آرائی کے دوران نواب الدین کے گھر کو آگ لگا دی گئی اور مذہبی مقام میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پولس نے شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کی، تو ان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ فسادیوں سمنت، اکشے، منیش، روہت، منگل، سشیل بھڑانہ، راجیش روہلا وغیرہ سمیت 150 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
منگل کو ارشد، الیاس، عتیق احمد، سعود نے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور سیکورٹی اور آتشزدگی سے فصلوں کی تباہی، نصف درجن گھر جلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایس ڈی ایم موانہ اکھلیش یادو نے بتایا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ایس ایس پی روہت سجوان نے منگل کو بھاری پولس فورس کے ساتھ گاؤں میں فلیگ مارچ بھی کیا، وہ متاثرہ خاندان کے گھر بھی پہنچے۔پولس کی یقین دہانی کے بعد بھی گاؤں کی اقلیتی برادری میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جمیلہ دو دن بعد گاؤں واپس آئی تو اپنے جلے ہوئے گھر اور فصلوں کی راکھ کو دیکھ کر رو پڑی۔ اس نے روتے ہوئے کہا ’’میرا اس جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں۔ جن لڑکوں پر فائرنگ کا الزام ہے وہ ہمارے پڑوسی ہیں اس لیے ہمارے گھر پر صرف اس لیے حملہ کیا گیا کہ وہ پڑوسی تھے۔ ہمارا سب کچھ جل گیا۔ عید آنے والی ہے، مگر ہماری خوشیاں برباد کر دی گئیں، ہمیں کس بات کی سزا ملی؟‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist