• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

18 سالوں سے جیل میں مقیدملزمین کی اپیلوں پر سپریم کورٹ سماعت

کرنے کے لیے تیار،جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2026
0 0
A A
18 سالوں سے جیل میں مقیدملزمین کی اپیلوں پر سپریم کورٹ سماعت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج:سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں تقریباً 18/ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید عمر قید کی سزائیں کاٹنے والے ملزمین کی اپیلوں پرسماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس سندریش اور جسٹس این کے سنگھ نے سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال کے دلائل کی سماعت کے بعد حکم جاری کیا۔ کیرالا ہائی کورٹ کی جانب سے ملنے والی عمر قید کی سزاؤں کو ملزمین نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کیا ہے۔دو سال قبل سپریم کورٹ آف انڈیا نے پٹیشن کو سماعت کے لئے قبول کرلیا تھا۔ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی نے کیرالا ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی داخل کی ہے۔ آج دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے ضمانت عرضداشت پر سماعت کیئے جانے کی عدالت سے گذارش کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضمانت عرضداشت پر سماعت کرنے کی بجائے ملزمین کی اپیلوں پر سماعت کرنیکے لیئے بینچ تیار ہے۔استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے کہا کہ سیشن عدالت اور ہائی کورٹ سے ملزمین کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں ہوئی ہیں نیز نچلی عدالت کا ریکارڈ تیار ہے لہذا ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو مسترد کردینا چاہئے۔اسی درمیان سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ جارج تھامس نے عدالت سے گذارش کی کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو خارج کرنے کی بجائے ملزمین کی اپیلوں پر سماعت کرلی کیونکہ ملزمین ایک طویل عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت چار ہفتوں کے بعد کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ ملزمین ناصر حاجی استاد، شفاس شمس الدین، عبدالجبار،سرفراز نواز،عبدال بشیر، پی مجیب، ابراہیم مولوی اور سین الدین ستار بھائی نے جمعیۃعلماء قانونی امداد کمیٹی کی مدد سے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔واضح رہے کہ کیرالا سیمی مقدمہ میں کیرالا ہائی کورٹ نے 9/ مئی 2022 کو بیس ملز مین کوعمرقید کی سزا سنائی تھی، بیس ملزمین میں سے آٹھ ملزمین ملزمین ناصر حاجی استاد، شفاس شمس الدین، عبدالجبار،سرفراز نواز،عبدال بشیر، پی مجیب، ابراہیم مولوی اور سین الدین ستار بھائی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ملزمین سال2008 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں اور ان پر الزام ہے کہ وہ ریاست میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے اور ان کا ممنوع تنظیم سیمی سے تعلق تھا۔قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے ملزمین پر جہادی ذہنیت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان کی آمد اور ہماری نظر انداز شدہ ذمہ داریاں

    رمضان کی آمد اور ہماری نظر انداز شدہ ذمہ داریاں

    فروری 20, 2026
    اب راشن کارڈ کا رجسٹریشن آن لائن ہوگا، ہر ممبر کاآدھار کارڈ ضروری

    اب راشن کارڈ کا رجسٹریشن آن لائن ہوگا، ہر ممبر کاآدھار کارڈ ضروری

    فروری 20, 2026
    لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر تعلیم نے کرشنا نگر میں اٹل کینٹین کا افتتاح کیا

    لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر تعلیم نے کرشنا نگر میں اٹل کینٹین کا افتتاح کیا

    فروری 20, 2026
    جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر مولانا الیاس نے پانچ فیصدمسلم ریزرویشن کی منسوخی پر گہری تشویش کا اظہار کیا

    جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر مولانا الیاس نے پانچ فیصدمسلم ریزرویشن کی منسوخی پر گہری تشویش کا اظہار کیا

    فروری 20, 2026
    رمضان کی آمد اور ہماری نظر انداز شدہ ذمہ داریاں

    رمضان کی آمد اور ہماری نظر انداز شدہ ذمہ داریاں

    فروری 20, 2026
    اب راشن کارڈ کا رجسٹریشن آن لائن ہوگا، ہر ممبر کاآدھار کارڈ ضروری

    اب راشن کارڈ کا رجسٹریشن آن لائن ہوگا، ہر ممبر کاآدھار کارڈ ضروری

    فروری 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist