• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

خلیج عرب کا اتحاد خوش آئند قدم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 29, 2022
0 0
A A
خلیج عرب کا اتحاد خوش آئند قدم
Share on FacebookShare on Twitter

آصف تنویر تیمی

اس وقت پوری دنیا کی نگاہ عربوں بالخصوص گلف ممالک پر مرکوز ہے۔ اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عربوں کا آپسی اتحاد بہت ساروں کو بھاتا بھی نہیں ہے۔ ان کے مابین جیسے تعلقات بہتر ہوتے نظر آتے ہیں ویسے بعض ملکوں کے پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے، اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ خلیجی ممالک باہم دست وگریباں ہی رہیں تاکہ وہ سیاسی اور اقتصادی فائدہ اٹھاتے رہیں،جیسا کہ ماضی میں ہوا ہے۔اس وقت سعودی عرب،کویت،امارات، قطر،مصر،ترکی سب ایک سیاسی فلیٹ فارم پر پوری مضبوطی او رتوانائی کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں جو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے باعث مسرت ہے۔یقینا یہ اسلامی اتحاد دشمنان اسلام کو سونے نہیں دے رہا ہوگا۔
اسلامی اتحاد کا ایک حسین منظر اس وقت قطر میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں قطر کے امیر جناب تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو فیفاورلڈ کپ کے افتتاح کی مناسبت سے مدعو کیا ہے۔اس افتتاحی پروگرام میں(جس کے مشتملات نے پورے عالم کو اسلامی ثقافت او رتہذیب کو بھی سمجھنے کا خوبصورت موقع دیا) ایک جانب محمد بن سلمان اور دوسری جانب کویت کے امیر شیخ نواف احمد جابر الصباح کرسی پر براجمان نظر آئے۔ دوستانہ ماحول میں تمام حکمرانوں کے درمیان گفتگو بھی ہوئی۔بلکہ امیر محمد بن سلمان قطر سے روانگی کے بعدبذریعہ تار تمیم بن حمد آل ثانی کا ان کی شاندار تکریم اور ضیافت کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔سعودی عرب اور قطر کی عوام کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب امیر تمیم بن حمد نے سعودی عرب اور اجنٹینا کے مابین ہورہے میچ میں سعودی عرب کا جھنڈا اپنی گردن میں ڈال کر سعودی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یقینا ان تصاویر سے دنیا کو مثبت پیغام گیا ہے جس کی اس وقت اسلامی دنیا کو سخت ضرورت ہے۔
فی الوقت خلیج عرب اس پوزیشن میں کہ وہ بڑی سے بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے۔ اور اس کا ثبوت شہزادہ محمد بن سلمان اسی سال جولائی کے مہینہ میں پیش بھی کرچکے ہیں جب امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔اس موقع سے امیر محمد بن سلمان نے سفارتی ملاقات کے ساتھ اس بات کا صاف اشارہ دیا تھا کہ امریکہ کے فوجی اور اسلحہ جاتی طاقت کے بل پر سعودی عرب جھکنے والا نہیں ہے۔بلکہ برابری کی سطح پر بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی عرب کا یہ تیور یمن میں حوثیوں کے خلاف شروع ہوا تھا جو اب تک برقرار ہے۔ اس موقع پرمختلف ملکوں کی طرف سے دباؤ بنانے کی کوشش کی گئی کہ سعودی عرب اپنے موقف سے پھرجائے مگر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان نے ایک نہ سنا اور حوثیوں کے ساتھ ان کے آقاؤں کے ناک میں دم کردیا۔جوسیاسی جرأت اس وقت شہزادہ محمد بن سلمان کے اندر پائی جاتی ہے اگر وہی جرأت اور بیباکی دیگر مسلم حکمرانوں میں بھی آ جائے تو یہ عرب قوم پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں کرسکتی ہے۔ اس لئے کہ اللہ نے انہیں وہ نعمتیں عطا کی ہوئی ہیں جن سے اکثر ممالک تہی دست ہیں۔
سعودی عرب اور ترکی کے مابین ۸۱۰۲ءمیں صحافی جمال خاشقجی کی موت کے بعد سیاسی اور سفارتی تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ تعلقات کے اس بگاڑ میں غلطی کس کی تھی۔ اس کو ہوا دے کر کون لوگ اپنا ابو سیدھا کرنا چاہتے تھے اب ان باتوں کی تہہ میں جانا بیکار ہے۔ تاہم اس میں بھی شک نہیں کہ اس صحافی کی اس موت کو انٹر نیشنل خبر بنانے اور سعودی عرب کو بدنام کرنے میں بھی بعض اخبارات نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑا۔ لیکن اس وقت اس قسم کے سارے لوگ اپنا سا منہ لیکر رہ گئے جب ترکی صدر رجب طیب اردگان اسی سال اپریل کے مہینہ میں ریاض کی سرکاری زیارت کی اور اپنے پرانے گلے شکوے کو ڈائیلاگ کے میز پر دور کرنے کی کامیاب کوشش کی۔اس کے بعد امیر بن محمد سلمان نے بھی ترکی کا سفر کیا۔ اور اس موقع سے رجب طیب اردگان نے اپنے اس عظیم مہمان کی جو عزت افزائی اور تکریم کی وہ تاریخ کا حصہ بن گئی۔ اس کے بعد مسلسل دونوں ملکوں کے مابین خوشگوار سیاسی تعلقات قائم ہیں۔جس کے آئندہ بھی برقرار بلکہ مستحکم ہونے کی ہم توقع کرتے ہیں۔ یقینا ان جیسے ملکوں کا آپس میں سیاسی اور سفارتی تعلق استوار رکھنا عام مسلمانوں کے لئے خوش آئین ہوتا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ کسی تیسرے کو پیر پھیلانے کا موقع نہیں ملتا۔
اس وقت مصر اور ترکی کے تعلقات بھی بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ قطر میں منعقد ہونے والے فٹبال میچ کے افتتاحی پروگرام میں بطور مہمان مصری صدر عبدالفتاح سیسی بھی آئے تھے۔ اس مناسبت سے جس گرم جوشی سے دونوں کی ملاقات ہوئی اور اپنے پرانے تعلقات کو دونوں نے یادکیا اس سے مبصرین یہ اندازہ لگارہے ہیں کہ عنقریب دونوں ملکوں کے مابین پھر سے تعلقات قائم ہوں گے۔ اور اس جانب صدر رجب طیب اردگان نے اشارہ بھی کیا ہے کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے آگے بھی اس سے اعلی پیمانے پر ہماری ملاقتیں ہوں گی۔
اس میں دورائے نہیں کہ خلیجی ممالک کی طاقت کو دوچند کرنے میں مصر اور ترکی کافی اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ اور اس حقیقت کو یورپ بھی سمجھتا ہے اس لئے اس کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح یہ بڑے ممالک خلیج کے ساتھ نہ آئیں تاکہ شرق ، غرب پر بھاری نہ پڑے۔ خلیج عرب کو بھی ان حقائق کو سامنے رکھنا چاہئے تاکہ سیاسی اور فوجی اعتبار سے اسے توانائی حاصل ہوسکے۔ نیز آپس کے تعلقات کی بحالی میں معمولی سمجھوتہ بھی کرنا ہوتو کرکے مغرب کے سامنے کمربستہ رہنا چاہئے۔ یورپ اور امریکہ خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ خلیج عرب کے بغیر اپنی رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکتے، اس لئے وہ کسی بھی حال میں اپنے مراسم کو خراب ہونے دینا نہیں چاہیں گے۔
عرب ممالک میں سعودی عرب اپنے دین اور عقیدہ کی وجہ سے سب سے زیادہ نشانے پر رہتا ہے۔ اس کے مخالفین دیگر عرب ممالک سے کہیں زیادہ ہیں۔بالخصوص جب سے امیر محمد بن سلمان نے اپنے ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور بلا تفریق اس جرم میں ملوث پائے جانے والی شخصیات کے خلاف کاروائی کی ہے اس کے بعد عالمی میڈیا نے ان کی شبیہ کو خراب کرنا چاہا۔ ان کے تعلق سے جھوٹی خبریں نشر کیں۔ لیکن فولادی عزم وارادہ کا حامل یہ شخص ذرہ برابر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹا۔ اور کامیابی پر کامیابی درج کرتا چلا گیا۔ بالآخر دشمن بھی انہیں دوست بنانے اور ان کے مستقبل کے عزائم کو سراہنے پر مجبور نظر آئے۔
خلیج عرب کے اتحاد کے تئیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مثبت رویہ اختیار کریں۔ کسی قسم کے تعصب کا شکار ہوئے بغیر ہر ملک کی خوبی کو سراہیں ۔ عام طور سے دیکھا یہ جاتا ہے کہ ہم اپنے فقہی مسلک اور کسی خاص فکر کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی طرفداری کرنے لگ جاتے ہیں۔ جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ حق کو ناحق اور ناحق کو حق کا لبادہ اوڑھا دیتے ہیں۔ ایک مسلمان انصاف پسند ہوتا ہے کسی بھی معاملے میں وہ انصاف اور حق بیانی کو ترک نہیں کرتا۔ خاص طورسے سعودی عرب سے متعلق کوئی رائے قائم کرتے وقت ہمیں سوبار سوچنا چاہئے اس لئے کہ اس ملک سے ہمارا تعلق دین اور ایمان کا ہے، وہاں کی سرزمین پر حرمین شریفین واقع ہے، وہاں کے سلاطین اپنے خزانے کا معتد بہ حصہ کتاب وسنت کے فروغ پر خرچ کرتے ہیں۔اس وقت دنیا میں رفاہی امور پر خرچ کرنے والا سب سے بڑا ملک سعودی عرب ہی ہے۔اللہ اس ملک اور تمام اسلامی ملکوں کو حاسدوں کی حسد سے بچائے۔اور سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist