زاہد آزادجھنڈانگر ی
جھنڈا نگر ،سماج نیوزسروس:نیپال کی پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر کرشنانگر نیپال میں حکومت نیپال کی جانب سے خواتین پر مشتمل 4/رکنی ٹیم جس کی رہنمائی انسپکٹر سیلیشوری بہورا کررہی تھیں جامعہ کی طالبات کو مختلف موضوعات پر رہنمائی کے لئے تشریف لائی-صدر مرکز وناظم اعلی جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری نے اس ٹیم کا استقبال کیا جس میں اساتذہ جامعہ مولانا عبدالقیوم مدنی مولانا محمد لقمان مدنی مولانا محمد اکرم عالیاوی مولانا عبدالرقیب عالیاوی اور جامعہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی -جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کے سیدہ زینب ہال میں صدر مرکز نے استقبالیہ کلمات پیش کیا اورجامعہ کے اغراض ومقاصد سے اس ٹیم کو روشناس کرایااورنیپال مسلم آیوگ کے رکن جناب ارشد مرزا بیگ نے مہمانان گرامی کے جامعہ میں آنے کے مقاصد سے طالبات کو آگاہ فرمایا -محترم ارشد مرزا بیگ ناظم جامعہ اور تمام اساتذہ کرام نے اسٹیج کو ان کے حوالے کردیا تاکہ خواتین پر مشتمل یہ ٹیم طالبات کو مختلف ناحیوں سے ان کی رہنمائی کرسکیں -محترمہ اسماء حبیب سراجی صاحبہ کی زیر نگرانی جس میں محترمہ نجمہ پروین ہاشمی محترمہ سلامہ توحیدی محترمہ فاطمہ صاحبہ محترمہ مریم بتول محترمہ عائشہ خانم اور دیگر معلمات شامل تھیں اس وفد کو جامعہ کے احوال سے باخبر کررہی تھیں-محترمہ انسپکٹر سیلیشوری بہورا نے طالبات کو ملک میں رہتے ہوئے کسی بھی پریشانی کے موقع پر پولیس پرشاسن سے مدد طلب کرنااکیلے میں سفر سے پرہیز اور اپنی حفاظت خود کرنے کی جانب بچیوں کو خصوصی توجہ دلائی-انھوں نے کہا کہ جب لاپرواہی ہوتی ہے تو اغوا کے واقعات رونما ہوتے ہیںآپ کو کسی کی جانب سے بھی پریشانی ہو یاآپ کو کوئی ڈرا دھمکا رہا ہو تو ہمیں یاد کیجئے ہم آپ کی پریشانی دور کرنے کے لئے آگے آئیں گے -محترمہ بہوراصاحبہ اور ان کی ٹیم نے معلمات وطالبات کے ساتھ ناشتے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ داران جامعہ کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کلیہ عائشہ صدیقہ جھنڈانگر میں طالبات کی رہنمائی کے لئے روانہ ہوگئیں جہاں مولانا مشہود خاں نیپالی ,ڈاکٹر منظور احمد خاں اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور خاتون افسران نے طالبات کلیہ عائشہ صدیقہ کو اپنی رہنمائیوں سے مستفید کیا۔