• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردواکادمی کے ڈرامہ فیسٹول میں جون ایلیاکے فن کی نمائش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 6, 2023
0 0
A A
اردواکادمی کے ڈرامہ فیسٹول میں جون ایلیاکے فن کی نمائش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، محکمہ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر صفدر ہاشمی مارگ منڈی ہاؤس نئی دہلی میں 32ویں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹیول کے چوتھے دن سکشم سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر نے جناب ارشاد خان سکندر کا تحریر کردہ ڈراما ”جون ایلیا کا جن “جناب سنیل راوت کی ہدایت میں پیش کیا، یہ ڈراما مشہورومقبول شاعر جون ایلیا کی حالات زندگی اور شاعری پر مبنی ہے۔اس ڈرامے میں جون ایلیا کی زندگی کی سچی تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ڈراما کا بیشتر حصہ جون ایلیا اور اس کے خاندانی جن ظالمین سے مکالمہ پر مبنی ہے ۔اس کے علاوہ میرتقی میر،غلام ہمدانی مصحفی ،مرزا غالب اور منٹو کے کردار کو بھی درمیان میں لایا گیا جس سے ڈراما مزید دلچسپ ہو گیا ۔ڈراما کی شروعات جون ایلیا کے قبر سے ہوتی ہے ،وہیں جون ایلیا کا خاندانی جن نمودار ہوتا ہے جس کا تعلق امروہہ سے ہوتا ہے ،وہ سوال وجواب کے ذریعہ جون ایلیا کی حالات زندگی کو سامنے لاتا ہے ،اس میں طنزو مزاح بھی ہے اور دردو الم بھی ۔جون کی سوانح حیات کی پرتیں ناظرین کے سامنے کھلنا شروع ہو جاتی ہیں پھر انہیں میر، غالب، منٹو اور مصحفی نظر آتے ہیں تو یہ منظر اس وقت اور بھی زیادہ پریشان کن ہوجاتا ہے جن ، میر، غالب، مصحفی اور منٹو وغیرہ کو نہیں دیکھ پاتا ہے ۔ڈرامے کی منظرکشی قبرستان میں ہی ہوتی ہے اور ڈرامے کے بیشتر کردار وہ ہوتے ہیں جن کا انتقال ہوچکا ہے ۔ڈراما ”جون ایلیا کا جن “ میںدھرمیندر نے مرکزی کردا ر جون ایلیا کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ترونا کانڈپال (رقاصہ)،رتیش یادو( مصحفی )،بھوپیندر (غالب)،ستیم تیواری (میرتقی میر)،اقصیٰ پروین (بھابھی)،رشمی سنگھ (ماں )کومل منشی (سہانہ ایلیا)،سنیل راوت (منٹو)اوروکرما دت پانڈے(ظالمین جن)وغیرہ نے اسٹیج پر شاندار انداز میں کردار نگاری کے جوہر دکھائے جب کہ رن وجے نے پردے کے پیچھے سے میوزک اور لائٹ سسٹم کو سنبھالا۔
ڈراما بہت معلوماتی اور دلچسپ تھا۔ اداکاروں نے اس انداز سے” جون ایلیا کا جن“ ڈراما پیش کیاکہ لوگ جذباتی ہو گئے اور سکوت طاری ہوگیا ۔گزشتہ دنوں کے مقابلہ آج ناظرین کی تعداد بھی بہت تھی جووقفہ وقفہ سے تالیاں بجا کرڈرامے کے اداکاروں کا حوصلہ بڑھا رہی تھی۔ آخر میں سبھی لوگوں نے کھڑے ہوکر اداکاروں کااستقبال کیا اور ڈرامے کی ستائش کی ۔ڈراما کے آغاز سے قبل نوازش مہدی نے جون ایلیا، سکشم سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر،ڈراما ”جون ایلیا کا جن “کے ہدایت کار سنیل راوت اور ڈراماکے تخلیق کار ارشاد خان سکندر کا تعارف کرایا ۔ساتھ ساتھ ڈراما کی تاریخ اور اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈراما کی تاریخ بہت قدیم ہے ،فلم اور سنیما سے قبل ، تفریح کا وسیلہ صرف ڈراما تھا اس کی قدرو اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں ناظرین موجود ہیں ،ان کی موجودگی سے جہاں ہمیں حوصلہ ملتا ہے وہیں اس طرح کے فن کوبھی عروج ملتا ہے۔ سنیل راوت نے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی دہلی نے 6روزہ اردو ڈراما فیسٹیول کا انعقاد کرکے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ،اس سے زبان و ادب کو بھی فروغ ملے گا ساتھ ساتھ اس فن کی ترویج و اشاعت میں مدد ملے گی ۔ڈراما ”جون ایلیا کا جن “ کے تخلیق کار جناب ارشاد خان سکندر نے بھی حکومت دہلی اور اردو اکادمی کے اس اقدام کو سراہا ۔ڈراما کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکاؤنٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈراما ”جون ایلیا کا جن“کے ہدایت کار سنیل راوت اور اس ڈراما کے تخلیق کار ارشاد خان سکند کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ناظرین میں پروفیسر محمد کاظم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر فرمان اور ترکیش پردیپ وغیرہ بطور خاص موجود رہے ۔ڈرامے کی اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اردو اکادمی دہلی کے کارکنان کا اہم کردار رہا۔

 

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist