نئی دہلی: سماج نیوز سروس: جب تک زندہ ہوںمصطفی آ باد کے احسان نہیں بھولوںگایہا ں آکر میری عمر بھی کم ہو جاتی ہے، میری عمر 70سال ہو چکی ہے اور جب مصطفی آبادآتا ہوں تو میرئ عمر محض45 سال رہ جا تی ہے۔ سابق ممبر اسمبلی حسن احمد نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مصطفی آباد میں آج بھی آپ لوگ میری چاہت رکھتے ہو، یہ احسان میں زندگی بھر نہیں بھولوںگا، میں لوگوں سے ہاتھ جوڑکر اپیل کرتا ہوںکہ آپ جہاں ہیں وہیں سے کانگریس کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ کانگریس کے کارکنان اور لیڈران باہر نہ جائیں بلکہ اپنے اپنے علاقہ میں رہ کرکام کریں یہی وقت بہت نازک ہے کچھ لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ گزشتہ غلووںسے لوگ سبق حاصل کر نا چاہتے ہیں اس لئے کہ کانگریس کی کامیابی یقینی ہے، بس ہم ترقی کے بارے میں مصطفی آباد کے لوگوں کو بےدار کر رہے ہیں۔