• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

لبنان میں مواصلاتی آلات پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہ

پیجرز اور واکی ٹاکیز کے دھماکوں میں کم سے کم 37 افراد ہلاک اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 21, 2024
0 0
A A
لبنان میں مواصلاتی آلات پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہ
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے لبنان میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیراستعمال مواصلاتی آلات کے دھماکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی ایک وسیع علاقائی تنازع کا باعث بن سکتی ہے۔
منگل اور بدھ کو لبنان میں عوامی مقامات پر پیجرز اور واکی ٹاکیز کے دھماکوں میں کم سے کم 37 افراد ہلاک اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔حزب اللہ نے ان دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا لیکن ابھی تک اسرائیلی حکومت نے ان حملوں پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اقوام متحدہ کے ہائی کشمنر برائے انسانی حقوق ووکلر ترک نے کہا ہے کہ ’شہریوں میں تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔‘الجیریا کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ووکلر ترک نے کہا کہ وہ ان حملوں کے پھیلاؤ اور اثرات سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے جنگ میں ایک نئی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جہاں مواصلاتی آلات بازاروں، گلیوں اور گھروں میں پھٹنے والے ہتھیار بن جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔
’جن لوگوں نے ان حملوں کا حکم دیا اور یہ کیے، ان کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔ مجھے واضح کر دیں کہ یہ جنگ کا ایک نیا طریقہ ہو سکتا ہے لیکن بین الاقوامی انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے قوانین لاگو ہوتے ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔‘قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کونسل کو بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً ایک سال سے جاری تنازع کی وجہ سے کہیں زیادہ کشیدگی کا خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ میں بہت سی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور معاشی ذرائع تباہ ہو چکے ہیں۔ان کے مطابق اب بھی سفارت کاری کی گنجائش ہے جسے بلاتاخیر استعمال کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ میں سلووینیا کے نمائندے سیموئیل زبوگر جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت کر رہے ہیں، نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل سے خطاب میں لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے مواصلاتی آلات کے دھماکے کو ’دہشت گردانہ‘ حملہ قرار دیا جس کا الزام انہوں نے اسرائیل پر عائد کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist