• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

انڈیا محاذ پر حملے جاری رہینگے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 23, 2023
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

انڈیا اتحاد پر گودی میڈیا کے ذریعہ کیا گیا ایک اور حملہ اس وقت ناکام ہو گیا جب مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے مابین چل رہی زبانی جنگ کے دوران میڈیا نے یہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ سماج وادی پارٹی کاانڈیا محاذ سے نکلنا طئے ہے اور ساتھ ہی آر ایل ڈی بھی اس محاذ سے الگ ہو جائیگی ۔میڈیا نے تو راجستھان میں بھی آر ایل ڈی کو کانگریس سے الگ کر کے بات کرنی شروع کر دی تھی جہاں کانگریس کے ساتھ آر ایل ڈی کا سمجھوتہ ہے ۔لیکن میڈیا کے اس پروپیگنڈے کی ہوا اس وقت نکل گئی جب آر ایل ڈی کے جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی نے یہ بیان جاری کر دیا کہ ہم نے یوپی میں 2019اور 2022کا انتخاب سماج وادی پارٹی کے ساتھ لڑا اور 2024میں ہم پارلیامنٹ کا انتخاب بھی سماج وادی کے ساتھ لڑینگے جبکہ راجستھان اسمبلی انتخاب میں  میں ہمارا کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ ہے
انڈیا اتحاد پر سرکاری میڈیا کے حملوں کی ایک کڑی یہ بھی تھی کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے مابین زبانی جنگ دیرپا جنگ میں تبدیل ہو جانے کی صورت میں آر ایل ڈی بھی انڈیا سے الگ ہو جائے گی لیکن یہ میڈیائی سازش اس وقت ناکام ہو گئی جب آر ایل ڈی کی طرف سے ایک واضح بیان آگیا کہ یہ سب افواہ ہے آر ایل ڈی کا انڈیا محاذ کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے اور سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہونے والے زبانی بیان بازی کا ہمارے تعلق پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔اور جب اس میڈیائی تنازعہ کا  کانگریس نے بروقت تصفیہ کر کے یہ اعلان کر دیا کہ ہمارا سماجوادی پارٹی سے اسمبلی سیٹوں کو لے کر کوئی تنازعہ نہیں ہے اور سماج وادی پارٹی کے مدھیہ پردیش میں انتخاب لڑنے پر بھی ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہے ۔کانگریس کی طرف سے تو یہ بھی بیان آیا کہ مختلف ریاستوں کے  اسمبلی انتخاب میں  انڈیا محاذ کی اور پارٹیاں بھی اپنے اپنے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں ۔لیکن وہ ساری پارٹیاں 2024کے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کا کام کرینگی ۔جیسے جیسے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں بی جے پی کی دھڑکنیں تیز ہو رہی ہیں ۔کیونکہ ان ریاستوں میں بی جے پی عوام کے تاثرات کو پڑھ رہی ہے اور اسے یہ خوف ستا رہا ہے کہ اگر عوام کا یہی رحجان 2024تک باقی رہا تو پھر مشکل ہو جائیگی ۔بی جے پی کے موجودہ دونوں رہنماؤں کو تو یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ اگر 2024کے انتخاب کا نتیجہ خاطر خواہ نہیں آیا اور ان کی سیٹیں 272تک کے آنکڑے کو نہ چھو پائیں تو پھر خود بی جے پی میں قیادت کا بحران پیدا ہو جائے گا اور پارٹی اپنا قائد بدلنے کو مجبور ہو جائیگی ۔کیونکہ یہ خبر ان دنوں خوب گشت کر رہی ہے کہ آر ایس ایس کے اپنے سروے میں بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اب مودی کا جادو ملک کے عوام کے سر سے اتر چکا ہے اور اس بار  عام انتخاب میں بی جے پی کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔اور اسی لئے آر ایس ایس نے پلان بی کے تحت نتن گڈکری کو پروجیکٹ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔نریندر مودی کی طرز پر نتن گڈکری کی شخصیت اور کارناموں پر مبنی فلم اسی سلسلے کی کڑی ہے جسے جنوری میں لانچ ہونا ہے ۔نریندر مودی اور شاہ صاحب ہی نہیں بلکہ جوگی جی بھی یہ سب  دیکھ رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ  آر ایس ایس کے اس پلان بی کو اسی صورت میں ناکام کیا جا سکتا ہے جب مہاراشٹرا سمیت ہندی بیلٹ میں ہونے والے کسی بھی نقصان کو روکا جائے ۔
کیونکہ جنوبی ہندوستان سے انہیں زیادہ مدد کی امید نہیں ہے ۔ان کے لئے پریشانی یہ بھی ہے کہ اپنی کار کردگی کی بنیاد پر تو انہیں ووٹ ملنے سے رہا ۔کانگریس مخالفت کا بھی اب کوئی اثر باقی نہیں رہا کیونکہ راہل گاندھی اب 2019والے راہل نہیں رہے ۔اور عوام نے یہ سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی نے اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لئے راہل گاندھی اور کانگریس کو بد نام کر رکھا تھا ۔لہذا نریندر مودی کے پاس اب سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنے روایتی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے انڈیا محاذ کو نشانہ بنائیں ۔گودی میڈیا کو اس سلسلے میں پوری طرح چاق و چوبند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کام تندہی سے کریں ۔سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے مابین جھگڑوں کی خبر میڈیا نے ہی پھیلائی لیکن جیسے ہی ان دونوں پارٹیوں کے بڑوں نے اس سازش کو سمجھا سر گرم ہو گئے اور اب سب کچھ سیٹل ہو چکا ہے ۔
لیکن اس کے لئے جس طرح کانگریس سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے لیڈر سرگرم ہوئے ہیں اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ انڈیا الائنس کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ کبھی بھی افواہ کی ایک چنگاری ان کے محاذ کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے ۔موجودہ سماجوادی کانگریس بحران اس کا ایک نمونہ تھا ۔لیکن اس طرح کے مزید حملے ہوتے رہینگے اور اس پر نظر رکھنا انڈیا اتحاد کے لیڈروں کا کام ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist