ملبورن، (یو این آئی ) آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کین رچرڈسن نے پیشہ ورانہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ وہ 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن بھی رہے ہیں۔ کین رچرڈسن نے آسٹریلیا کے لیے 25 ون ڈے اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کا انٹرنیشنل ڈیبیو 2013 میں سری لنکا کے خلاف ہوا تھا۔بگ بیش لیگ کی تاریخ میں وہ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے لیگ کے ہر سیزن میں حصہ لیا۔ وہ 142 وکٹوں کے ساتھ بی بی ایل کی تاریخ کے پانچویں کامیاب ترین بولر کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل سمیت دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 لیگز میں کئی فرنچائزز کی نمائندگی کی۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کین رچرڈسن نے جذباتی پیغام میں کہا”2009 میں ڈیبیو سے لے کر اب تک، میں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو کرکٹ کے لیے وقف کر دیا۔ یہ میری زندگی کے اس خوبصورت باب کو ختم کرنے کا بہترین وقت ہے۔ میں نے کبھی اس موقع کو ہلکا نہیں لیا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک اور دنیا بھر کی ٹیموں کی نمائندگی کی۔












