رام پور،سماج نیوز سروس: سیتا پور جیل میں بند ایس پی لیڈر محمد اعظم خان اور برکت علی ٹھیکیدار کو ڈونگر پور معاملے میں ایم پی/ایم ایل اے کی عدالت نے قصوروار ٹھہرایا اور دس سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانہ اور سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ برکت علی ٹھیکیدار کو 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور فیصلہ آج سنایا گیا جس کے بارے میں ایم پی/ایم ایل اے سیشن کورٹ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ سیما سنگھ رانا نے بتایا کہ آج عدالت سے اعظم خان اور برکت علی کا فیصلہ آیا ہے جس میں عدالت نے ان دونوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ یہ مقدمہ 2019 میں درج کیا گیا تھا کہ یہ واقعہ 6/12/16 کو پیش آیا تھا جس میں مدعی ابرار نے الزام لگایا تھا کہ اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، لوٹ مار کی گئی اور گھر کو زبردستی خالی کر دیا گیا۔ یہ آج ڈاکٹر وجے کمار سپیشل جج ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے جس میں اعظم خان اور برکت علی دونوں کو سزا سنائی گئی ہے۔












