کارپوریشن انتخابات یوں تو جیت کا سبھی پارٹیاںاور امیدواردعویٰ کر رہے ہیں۔ اسی طرح کا دعویٰ سیلم پور وارڈسے ایم آی ایم کی امیدوار شبنم رئیس کے شوہر حاجی رئیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انکو بالمیکی سماج کی مکمل طور پر حمایت حاصل ہے کیونکہ میںنے برسوںاس سماج کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کی میٹنگ میںاتنی بڑی تعداد میں یہ لوگ موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ہی راجپوت سماج نے بھی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے بالمیکی سماج کے ذمہ دارجیتو، انل کماراور سی پی جے بلاک کے سونو نے کہا کہ چندر شیکھر راون نے حمایت کا اعلا ن کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں جوش ہے اور لوگوں نے وعدہ کیا ہے وہ کل بھی حاجی رئیس کے ساتھ تھے اور آج بھی حاجی جی کے ہی ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی بدلنے سے کوئی ٔفرق پڑنے والانہیں ہے ہم ایک ہی گھر اور پریوار کے لوگ ہیں۔ حاجی رئیس نے کہا کہ ہمارے ساتھ ذمہ دار وں کے ساتھ مندروں کے پجاری بھی ہیں۔ اس موقع پر حاجی بھورے چیئرمین کو حالیہ دنوں ممبر اسمبلی نے سیلم پور کا ڈیولپمنٹ کرانے کیلئے چیئرمین منتخب کیا تھا،وہ بھی کھل کر حاجی رئیس کے ساتھ آگئے ہیں۔ عبدالقدیر، شفیق احمد وغیرہ نے بھی محترمہ شبنم رئیس کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں سے اپیل کی ۔