اسلام آباد (ہ س)۔ پاکستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ صوبے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) عبدالخالق شیخ کو وفاقی حکومت نے بدھ کے روز ہٹا دیا۔ ان کی جگہ معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ڈان اخبار کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پولیس سروس کے بی ایس-21 کے افسر عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹا کر بی ایس-22 کے ایک اورپی ایس پی افسر معظم جاہ انصاری کو آئی جی پی تعینات کر دیا گیا ہے۔ شیخ کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک” اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔












