• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

طلبہ ٔ دارالعلوم دیوبند کی خارجی تعلیمی سرگرمیوں پر روک

خلاف ورزی کی صورت میں اخراج کا انتباہ ،درس سے غیر حاضر رہنے والوں پر ہوگی کارروائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 15, 2023
0 0
A A
طلبہ ٔ دارالعلوم دیوبند کی خارجی تعلیمی سرگرمیوں پر روک
Share on FacebookShare on Twitter

(رضوان سلمانی)
دیوبند ، 14؍ جون سماج نیوز سروس:عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کے لئے ایک نیا فرمان جاری کیاہے، جس کے تحت اب داخل طلبہ دیگر کسی تعلیمی سرگرمی(انگلش وغیرہ)میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں،خلاف ورزی پر اخراج کا انتباہ دیاگیاہے۔اس نئے حکم نامہ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ کا دور شروع ہوگیاہے، جہاں کئی افراد اس فیصلہ پر سخت تنقید کررہے ہیں وہیں بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو دارالعلوم دیوبند کے اس فیصلہ کو طلبہ کے حق میں نہایت مفید تر قرار دے رہی ہے۔دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری نئے حکم نامہ کے مطابق طلبہ دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران دیگر کسی تعلیم (انگلش وغیرہ )سے دور رہیں۔ اس حکم کو نہ ماننے والے طلباء کو ادارہ سے اخراج کا انتباہ دیاگیاہے۔ جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم میں دوران تعلیم طلبہ کو انگریزی وغیرہ کی تعلیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی طالب علم اس میں مبتلا پایا گیا یا طالب علم کا اس میں ملوث ہونا مصدقہ ذرائع سے ثابت ہوا تو اس کا ادارہ سے اخراج کردیاجائیگا۔یہ حکم نامہ ان طلباء کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوسکتا ہے جو دارالعلوم میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طور پر انگریزی زبان سیکھنے یا جدید تعلیم سے متعلق دیگر مضامین پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دارالعلوم کی جانب سے طلباء کے نام جاری کردہ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر طالب علم کلاس کے وقت کمرے میں پایا جاتا ہے، یا حاضری بول کر سبق ختم ہونے سے قبل درسگاہ سے چلاگیا یا پھر گھنٹے کے اخیر میں حاضری درج کرانے کی غرض سے درسگاہ میںداخل ہوتا پایا گیا تواس کے خلاف بھی سخت سے کارروائی کی جائیگی۔
ادھر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے سابق اعلان کا اعادہ کیاگیا اور کہاگیاہے کہ ادارہ میں طلبہ کا ملٹی میڈیا یا انڈورائیڈ فون کا استعمال ممنوع ہے،بقرعید کی تعطیل کے بعد اس طرح کے فون استعمال کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ادھر اس سلسلہ میں جامع رشید میں منعقد اصلاحی اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے اصلاحی خطاب کے دوران طلبہ کو سختی سے خارجی تعلیمی سرگرمیوںسے دور رہنے کی تنبیہ کی اور کہاکہ مدرسہ ہمارا دین ہے، ہماری دنیا نہیں ہے۔ اس لیے آپ پہلے اچھے عالم دین بنیں اور پھر ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل جو چاہے بنیں ، کیونکہ دو کشتیوں میں سوار ہونے والا کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ مدنی نے یہ بھی کہا کہ تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی کو روشن کریں۔ طلباء کو نصیحت کی کہ جس مقصد کے تحت انہوںنے دارالعلوم دیوبند جیسے عظیم ادارہ میں داخلہ لیا ہے یہاں اسی پر پوری توجہ دیں،انہوںنے کہاکہ دارالعلوم دیوبند انگلش یا کمپیوٹر جیسی جدید تعلیمات کامخالف نہیں ہے بلکہ یہاں باقاعدہ اس کے شعبہ قائم ہیں لیکن دیگر خارجی تعلیمی سرگرمی سے طلبہ اصل مقصد سے بھٹک رہے ہیں ،اسلئے اپنی پوری توجہ مقصد تعلیم پرمرکوز کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist