• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی ٹسٹ سریزجیتی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 3, 2024
0 0
A A
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی ٹسٹ سریزجیتی
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دیکر دو ٹسٹ میچوں کی سریز2-0 سے جیتی۔ اس ٹسٹ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے85.1 اوور میں274رن بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں78.4 اوور میں262 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت پاکستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر بارہ رن کی قلیل برتری حاصل ہوگئی تھی۔ دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی46.4 اوور میں172 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے185 رن کا ہدف ملا تھا۔ اس نے 56 اوور میں چار وکٹ پر 185 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا اور سریز میں2-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ بنگلہ دیش کا دوسری اننگ میں اسکور جیت کیلئے چوتھی اننگ میں اس کا تیسرا سب سے بڑا سکور تھا۔
اسی میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے اپنی پہلی اننگ113 اوورمیں چھ وکٹ پر448 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں167.3 اوور میں565 رن بنائے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ117 رن کے خسارے کے ساتھ شروع کی اوراسکے سبھی کھلاڑی 55.5 اوور میں146 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے30 رن درکار تھے۔ اس نے 6.3 اوور میں کسی نقصان کے بغیر یہ رن بناکر دس وکٹ سے میچ جیتا تھا۔ بنگلہ دیش کی یہ ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت تھی۔
اس دورے سے پہلے بنگلہ دیش نے غیر ممالک میں لگاتار پانچ ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ اس نے لگاتار پانچ میچوں میں شکست کے بعد لگاتار دو میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹسٹ سریز میں پہلی جیت بنگلہ دیش کی غیر ممالک میں کسی سریز میں تیسری جیت ہے۔ اس نے بنگلہ دیش سے باہر پہلی سریز2009 میں ویسٹ انڈیز میں جیتی تھی۔ اس سریز کے دونوں ٹسٹ میچوں میں بنگلہ دیش فاتح رہی تھی۔ کنگس ٹاون میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں95 رن کی کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے سینٹ جارج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
زمبابوے کے خلاف 2021 میں زمبابوے میں واحد ٹسٹ میچ بنگلہ دیش نے220 رن سے جیتا تھا۔ اس ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں126 اوور میں468 رن بنائے تھے۔ زمبابوے نے پہلی اننگ میں111.5 اوور میں276 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے بنگلہ دیش کو پہلی اننگ کی بنیاد پر192 رن کی سبقت حاصل ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ 67.4 اوور میں ایک وکٹ پر 284 رن بناکر ڈکلیر کردی اور زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے477 رن کا ایک بڑا ہدف دیا تھا۔ زمبابوے کے سبھی کھلاڑی94.4 اوور میں 256 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے بنگلہ دیش نے اس ٹسٹ میچ میں220 رن سے جیت حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش نے اپنے گھر سے باہر ابھی تک جو ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں67 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں آٹھ ٹسٹ اسے کامیابی ملی ہے اور55 ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اسکے چار ٹسٹ میچ برابر بھی رہے ہیں۔ کل ملاکر بنگلہ دیش نے جو144 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں21 میں اسے کامیابی ہوئی ہے اور105ٹسٹ میچوں میں ہار ہوئی ہے۔ اسکے18 ٹسٹ برابری پر خٹم ہوئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist