پاکستان:بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نجم الحسن پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی بحریہ کے طویل اس غیر معمولی دورے کے موقع پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے اور دوطرفہ دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پاک بحریہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں علاقائی صورت حال پر بھی غور کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ پاکستان میں کثیر ملکی بحری مشقوں ‘امن 25’ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔
پاک بحریہ ہر دوسال بعد ان امن مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ بحری مشقیں 2007 سے دو سالہ سرگرمی کے طور پر شروع کی گئی تھیں۔ان بحری مشقوں کا تھیم ‘ ملیں امن کے لیے ‘ طے کیا گیا ہے۔ ان مشقوں میں بحری جنگی جہاز ، ایئر کرافٹ اور سپیشل آپریشنز فورسز کی شمولیت بھی ہوتی ہے۔ تاہم رواں سال کے لیے ان مشقوں کے لیے ‘ امن بات چیت کی تھیم پیش کی گئی ہے اور اسی ‘تھیم کے ساتھ سمندروں کی حفاظت کرنے کے علاوہ خوشحال مستقبل کے عزم کے ساتھ سلامتی سے متعلق بحر ہند میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کے میڈیا ونگ ‘ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کے ذریعے انسداد منشیات، انسداد دہشت گردی اور وسائل کے غلط استعمال یا چرائے جانے کو روکنے کی استعداد کو اپ ڈیٹ کرنا مقصد ہے۔پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل حسن کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پرنسپل سٹاف افسران سے ان کا تعارف کرایا گیا، جس کے بعد پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے ماحول اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بحری تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔












