• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

بنگلہ دیش کی تاریخی فتح، پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ

بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 185 رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 3, 2024
0 0
A A
بنگلہ دیش کی تاریخی فتح، پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی (یو این آئی) حسن محمود اور ناہید رانا کی عمدہ گیند بازی اور پھر ذاکر حسن (40)، نجم الحسن شانتو (38) اور مومن الحق (34) کی جدوجہد سے پر اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے منگل کے روز پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کردو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں کل کے اسکور 42 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ابھی ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچا تھا کہ میر حمزہ نے ذاکر حسن (40) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد شادمان اسلام (24) خرم شہزاد کا شکار بنے۔ مومن الحق کے ساتھ مل کر کپتان نجم الحسن شانتونے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت ہوئی۔ آغا سلمان نے نجم الحسن شانتو (38) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے باوجود بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ مومن الحق (34) رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ مشفق الرحیم (22) اور شکیب الحسن (17) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے 56 اوورز میں 185 رنز بنائے اور میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو حسن محمود (پانچ وکٹ) اور ناہید رانا (چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کے دم پر بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسری اننگ میں 172 رن پر آل آؤٹ کردیا اوراسے 184 رنز کا ہدف ملا۔ بارش شروع ہونے سے پہلے بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 42 رنز بنا لیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں صائم ایوب (20)، شان مسعود (28)، بابر اعظم (11)، سعود شکیل (ایک) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت 81 کے اسکور پر پاکستان کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایسے وقت میں محمد رضوان (43) اور آغا سلمان ناٹ آؤٹ (47) نے دوبارہ اننگ کو سنبھالا۔ حسن محمود نے 37ویں اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد کے چار بلے باز تو چل میں آیا کی طرز پرایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری اننگ 46.4 اوورز میں 172 رن پر سمٹ گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ اور ناہید رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو بنگلہ دیش نے سات اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 42 رنز بنا لیے تھے اور اسے جیت کے لیے ابھی 148 رنز درکار تھے۔ اتوار کو لٹن کمار داس (138) سنچری اور مہدی حسن میراز (78) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ کی بنیاد پر 12 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد حسن محمود کی شاندارگیندبازی کے دم پر پاکستان پر دباؤ بنایاتھا۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی گیندباز خرم شہزاد کی خطرناک گیندبازی (90 رنز پر چھ وکٹ) کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ محض چار کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچے جس میں سنچری بنانے والے کے علاوہ مہدی حسن میرازا نے (78) اورحسن محمود ناٹ آؤٹ (13) اور شادمان اسلام 10 رن شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کو 11 اضافی رنز ملے ہیں۔ بنگلہ دیش کی اننگ 78.4 اوورز میں 162 کے اسکور پر سمٹ گئی۔
پاکستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 12 رنوں کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist