نئی دہلی30نومبر،سماج نیوزسروس: حال ہی میں دہلی حکومت کی تنظیم RERA (رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی) نے غیر مجاز کالونیوں میں مکانات کی رجسٹری پر پابندی لگا دی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آج ایک نوٹس جاری کرکے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے جائیداد کے رجسٹریشن کو روکنے کے RERA کے حکم کو مسترد کر دیا ہے۔RERA کی طرف سے دیے گئے نوٹس کے بعد دہلی کے لاکھوں لوگ پراپرٹی رجسٹری کو لے کر الجھن میں پڑ گئے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ایل جی سکسینہ نے منگل کو راج نواس میں چیف سکریٹری اور ڈویژنل کمشنر کے ساتھ دہلی RERA کے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات کی تھی۔ RERA آرڈر پر وسیع بحث کے دوران، انہوں نے دہلی کے باشندوں کو درپیش سنگین مسائل کے بارے میں بتایا۔ دہلی میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر نے RERA سے اپنے حکم پر نظر ثانی کرنے کو کہا تھا۔