• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اپنے حقوق کی بازیابی کےلئے جمعیتہ علماءہند کی آواز بنئے!

تنظیم کا34واں اجلاس عام،حوصلوں کو بڑھانے کی ایک کامیاب کوشش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2023
0 0
A A
اپنے حقوق کی بازیابی کےلئے جمعیتہ علماءہند کی آواز بنئے!
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت ہماراخوبصورت ملک ہے،جس میں مختلف رنگارنگ کے پھول ہیں،مختلف قسم کے پھولوں میں ہی اس کی خوبصورتی ہے، ہندومسلم سکھ، عیسائی اوردوسرے تمام قوموں کے باشندے اس گلشن میں پھولوں کی مانندہیں،جو اس ملک کی آن،بان اورشان ہیں، مسلکوں،مذہبوں کے اختلاف کے باوجودبحیثیت ہندوستانی کے تمام باشندگان اشتراک رکھتے ہیں،رنگتوں،تہذیبوں اوردوسرے کھان، پان میں بھلے ہی یہاں کے لوگ الگ الگ ہوں، لیکن وطنی حیثیت سے سبھی ہندوستانی ہیں، اور ہرایک اپنے سینے میں ہندوستان کی تعمیروترقی کیلئے ایک دھڑکتاہوادل رکھتے ہیں،اوراس کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں،بلکہ اگر ضرورت پڑے تو اپنے ملک کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کر دینا فخرو کمال کاذریعہ سمجھتے ہیں۔
ملک میں امن وامان ہو،انسانیت کی بنیادپر خیرسگالی اورہمدردی کاجذبہ ایک دوسرے سے قائم ودائم رہے،ہرہندوستانی عوام کی یہی خواہش ہے، اور برسوں سے ہندوستان کی تہذیب وثقافت اس کی گواہ بھی ہے،لیکن کچھ لوگ کرسی اقتداراورسیاسی بقاکے حصول لئے اپنے زہریلے بیانوں کے ذریعہ اس ملک کی خوبصورتی کو زہر آلود کر دینا چاہتے ہیں،افسوس ناک پہلویہ ہے کہ ہماری سرکاروں کا تعاون بھی انہیں فراہم ہے،ایسے میں مل بیٹھ کرمضبوط لائحہ عمل طے کرنابیحد ضروری ہے،ملک کی سب سے مؤقر،فعال ، متحرک اورسرگرم جماعت جمعیتہ علماءہند نے ہمیشہ اس طرح کی کامیاب کوششیں کی ہیں،مورخہ 12فروری 2023،کو رام لیلا میدان دہلی میں جمعیتہ علماءہندکے صدرمحترم جناب مولاناسید محمود اسعد مدنی صاحب کی صدارت وقیادت میںجمعیتہ علماءہند کا جو 34واں اجلاس عام کاانعقاد ہورہاہے،وہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ہمیں امیدہے کہ دیگر پروگراموں کی طرح جمعیتہ علماءہندکواس میں بھی تاریخ سازکامیابی ملے گی،اور ملک وملت کےلئے اس کے مفیداثرات محسوس کئے جائیں گے۔
اس وقت ملک میں کئے اہم مسلئے ہیں،جن کی وجہ سے اقلیتوں میں خوف کاماحول پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،ان میں سے سب سے اہم مدارس اسلامیہ کے سلسلہ میں جاری سرکاری کاروائیاں ہیں،اسی لئے جمعیتہ علماءہند نےاپنے ایجنڈے میں اس کو سب سے اول درجہ دیاہے،ملک میں بڑھتی منافرتی مہم اور اسلامیوفوبیاکاانسداد،میڈیاکے ذریعہ اسلام مخالف اور نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی،افتراپردازی پرروک اس اجلاس کا اہم ایجنڈہ ہے،یکساں سول کوڈ،اور دستوری حقوق کا تحفظ،عدلیہ کے حالیہ متنازع فیصلوں کاجائزہ اور مناسب حل کے ساتھ مسلمانوں کےلئے ریزرویشن کے حصول اور اوقاف کے تحفظ کی تدابیربھی اس اجلاس کے اہم مقاصد ہیں۔
امن وامان کے ساتھ سیکولرازم اورقومی اتحادجمعیتہ علماءہندکے اغراض ومقاصدمیں شامل ہے،اسی لئے جب مذہب کی بنیادپراس ملک کے تانے بانے بکھیرنے کی کوششیں ہورہی تھیں ، اورملک کودوحصوں میں تقسیم کرنے کی سیاسی سازشیں رچی جارہی تھیں،یہ جمعیتہ علماءہندتھی جس نے مذہب کی بنیادپراس تقسیم کی سخت مخالفت کی،اورمتحدہ قومیت کا تصورپیش کرکے تمام ہندوستانیوں کومتحدہ قومیت کی مضبوط لڑی میں پرودیا،مگر اس کا معیار کیاہو، شیخ الہند مولانامحمودحسن ؒ نے اس کی بھی وضاحت فرمائی تھی کہ اپنے وطن کے کسی فریق کے مذہبی امورمیں کوئی فریق دخل اندازی نہ کرے اور ہرگزایساطریقہ کاراختیارنہ کرے جس سے کسی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری ہو،شیخ الہند کے اس ارشاد گرامی کو تمام سیاست دانوں نے بسروچشم قبول کیا،اور سیکولراز م کی بنیاد بھی اس بات پر رکھی گئی،کہ مذہبی معاملات سے چھیڑ چھاڑ نہ ہو،1926 میں دہلی کے باڑہ ہندوراؤمیں ایک اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا سیدحسین احمدمدنیؒ نے قومی اتحادکی وکالت کرتے ہوئے فرمایاتھا:قومیں اوطان سے بنتی ہیں، مذہب سے نہیں“شیخ الاسلام کا یہ کہناتھاکہ انگریزوں کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا،چونکہ وہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ تمام باشندگان ہند ایک قوم بن کر رہیں،امام الہند مولاناابوالکلام آزادؒ جوجمعیتہ علماءہندکی مجلس عاملہ کے رکن تھے ، ان کا یہ بیان تو بہت مشہور ہے ،وہ فرماتے تھے :کہ اگرآسمان سے کوئی فرشتہ اترکرآئے اوریہ کہے کہ ہندوستان کوآزادی ملی سکتی ہے،بشرطیکہ وہ ہندومسلم اتحادسے دست بردارہوجائے تو میں ہندوستان کی آزادی سے دست بردارہوجاؤںگا،لیکن ہندومسلم اتحادسے دشت بردارہوناپسندنہیں کرونگا ، جمعیتہ علماءہندکے 24ویں اجلاس عام کے موقع پر حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعدمدنیؒ نے ملک کے امن وامان اورقومی یکتاکی ضرورت پرخطاب کرتے ہوئے بڑے زوردار انداز میں فرمایاتھا:اسلام امن پسند، بقائے باہمی رکھنے والے اور دیگر مذاہب کے ساتھ رواداری کا سلوک کرنے والے غیرمسلموں سے اشتراک اور تعاون کی گنجائش نکالتی ہے، یہی وجہ ہے جمعیتہ علماءہند شروع سے ہی امن پسند اور محب وطن دوست طاقتوں کے ساتھ اشتراک کی قائل رہی ہے ،قومی اتحاداور سیکولرازم کی شمع روشن رکھنے اور فرقہ پرستی کی ظلمت کا سینہ چیرنے کیلئے سدبھاؤنامنچ کا انعقاد اسی لئے عمل میں لایاہے،جمعیتہ علماءہندکی جانب سے 34ویں اجلاس عام کے موقع سے اس اہم ایجنڈہ کو بھی شامل کیاگیاہے،ملک بھرمیں سدبھاؤنامنچ کا استحکام کیسے ہو؟اس پر اہم فیصلے بھی لئے جائیں گے۔
سچ یہ بھی ہے کہ ملکی حالات میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ،مذہبی اشتعال اندازی کے ذریعہ برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہندومسلم اتحادکو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،وکاس کے مدعوں، اور ترقی کے ایشوز سے ذہن کو بھٹکانے کے لئے انگریزوں کے طرز پر ”لڑاؤاور حکومت کرو“کے اصول اپنائے جارہے ہیں،ایسے میں انسانیت اور وطنیت کی بنیاد پر باہمی رواداری کے جذبہ کوابھارنے اورفروغ دینے کی ضرورت ہے،اور اس کے لئے سب سے بہترطریقہ یہ ہے کہ نبی کریم کی سیرت ،کرداراور اخلاق فاضلہ کو کھل کربیاں کیاجائے،اور دوسروں تک آپکے کریمانہ اخلاق پیش کیاجائے،خوش کی بات یہ ہے کہ 34ویں اجلاس عام کے موقع سے جمعیتہ علماءہندکے قائدوصدرمحترم جناب مولاناسیدمحموداسعدمدنی صاحب نے نعتیہ مشاعرہ کا اعلان کیا ہے، اسٹیج میں مسلمانوں کے ساتھ دیگربرادران وطن کو بھی جگہ دی گئی ہے،ہمیں امیدہے کہ نعتِ نبی کی برکت سے ملک بھرکوایک نئی روشنی فراہم ہوگی۔
جمعیتہ علماءہند کیاہے؟ملک ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت، جو زندگی کے ہرموڑ پر بروقت مسلمانوں کی اسلام اور شریعت کی روشنی میں رہنمائی کرتی ہے،کروڑوں کی تعداد میں آج بھی اس کے ممبرس ہیں،اور اس میں ہرسال اضافہ ہی ہوتاہے،ور یہ واحد جماعت ہے جس کی شاخائیں نہ صرف ہندوستان کی تمام ریاستوں میں بلکہ ہر ہر ضلع میں ،اور پنچایت وبلاک سطح پربھی محیط ہیں،آزادی سے قبل1919 میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا،ملک کی آزادی کی جدوجہد اور منصوبہ بندپلاننگ بنانے میں نہ صرف جمعیتہ علماءہند نے اہم رول اداکیا،بلکہ آزادی کا نصب العین متعین کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خدام سربکف ہوکر میدانِ جہاد میں بھی کودپڑے اور پوری مظبوطی اور طاقت سے انگریزوں کا مقابلہ کیا،ملک کی آزادی کے بعد ایسانہیں کہ جمعیتہ علماءہند خاموش ہوگئی بلکہ پہلے سے زیادہ اس کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں ، اور راستے بھی خاردار ہوگئے،طرح طرح کی آزمائش کا دور شروع ہوگیا،ملک آزادہوتے ہی پنجاب،ہریانہ، ہماچل،دہلی،اور مغربی یوپی کے علاقوں میں خون کی ندیاں بہنے لگیں،فسادات کے شعلے آسمان چھونے لگے،ایسے موڑ پر فسادات کے روک تھام کیلئے صرف اور صرف جمعیتہ علماءہند ہی میدان میں آئی،اور ٹخنوں ٹخنوں خون کے سیلاب میں گھس گھس کر مسلمانوں کی ڈھارس بندھائی اور ان کے تحفظ کا سامان فراہم کیا، ملک کی وہ جماعتیں جو آزادی سے قبل جمعیتہ علماءہند کے ساتھ تھیں،آزاد ہوتے ہی وہ دوسرے کاموں میں مصروف ہوگئیں،لیکن جمعیتہعلماءہند تن تنہامیدانِ کا رزار میں کھڑی نظر آئی،اور پوری ہمت وجوانمردی ، اوربہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتی رہی،اورآج بھی جناب مولانا سید محموداسعد مدنی صاحب ، جناب مولاناحکیم الدین صاحب قاسمی جرأت و بے باکی کے ساتھ حوادث کے تھپیڑوں کے رخ کو موڑنے میں مصروف وسرگرم عمل ہیں۔
مجاہدملت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ جن کو ملک کی آزادی کے وقت دستورسازاسمبلی کیلئے چناگیاتھاوہ جمیتہ علماءہند کاتذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں:1947ءکے بعدملک میں مختلف جماعتیں تھیں،میں نے جمعیتہ علماءکے سکریٹری کی حیثیت سے اورایک مسلمان کی حیثیت سے کئی دن اورکئی راتیں اس فکرمیں گذار یں کہ بدلے ہوئے حالات میں مسلمان ہندکیلئے جمعیہ علماءسے بہترکوئی جماعت ہوسکتی ہے ، میں دیانت داری کے ساتھ اس نتیجہ پرپہنچاکہ آج کل کے حالات میں مسلمانان ہند کیلئے جمعیہ علماءہندسے بہترکوئی جماعت نہیں ہوسکتی ہے،دارالعلوم دیوبند کے تقریباً60سال مہتمم رہے حکیم الاسلام کے لقب سے مشہورجناب مولانا قاری طیبؒ فرماتے ہیں:”جس طرح دنیاوی لین دین میں وکلاءکوقانون داں سمجھاجاتاہے،اوران کے مشورہ کے بغیرکاروباری فیصلہ یادستاویزپختہ نہیں سمجھی جاتی ،اسی طرح دینی امورکے بارے میں علماءکے فیصلے ہمارے لئے مستحکم وپختہ ہیں،ان کے بغیرچارہ کارنہیں،اب رہامختلف طبقات خیال کامسئلہ ، سوان کے علماءالگ الگ ہیں،وہ ان کے مشوروں پرعمل کریں،لیکن ان کے کچھ امورملت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہیں،جنہیں مشترک سمجھاجاتاہے،ایسے امورکی راہنمائی کیلئے مقتدر اور مستندعلماءکرام نے مستقل جمعیتہ علماءہند کی بنیادڈالی دی،اس کے بعداب ہمارافرض ہے کہ ہم اپنی ملی زندگی میں اس کی طرف رجوع کریں، اوربرادران وطن کے ساتھ مل جل کر شانہ بشانہ ترقی کی راہ پرگامزن ہو“۔ ہمیں فخر ہے کہ جمعیہ علماءہند آج بھی ان اکابر اور بزرگوں کے نقش قدم پر قائم ہے،جمعیہ علماءہندآج پوری امت مسلمہ کو دعوت فکر وعمل دے رہی ہے،آپ آئیے اور 34 ویں اجلاس عام میں شریک ہوکر اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جمعیتہ علماءہند کی آواز بنئے!!

خالد انور مظاھری

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist