نئی دہلی : بزنس اینڈایمپلائمنٹ بیور و( بی ای بی ) اور ہیومن سالیڈیرٹی فاؤنڈیشن ( ایچ ایس ایف )نے مشترکہ طور پر عالمی صحت کانفرنس کا انعقاد انڈیا اسلامک کلچر ل سینٹر میں کیا گیا ،بی ای بی کے ایگزکٹیو سکریٹری شوکت مفتی نے کہاکہ یہ پہلا پروگرام نہیں ہے بلکہ ہم سالوں سے کئی پروگرام کر چکے ہیں اور آگے بھی کریں گے چونکہ یہ طبی سہولیات سے متعلق تھا تو اس کا مقصد الگ تھا اور یہ بہت معلوماتی پروگرام تھا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹروںنے وہ معلومات دیں جو ہمیں معلوم نہیں تھیں۔ ہم لوگ فری ہیلتھ کیمپ میں مختلف جگہوں پر کریںگے ۔انھوںنے بتایا کہ حال ہی میں ہم نے جاب ڈرائیو کی تھی اس کے بعد ممبئی سے ہمیں دعوت ملی ہے اور وہاں بھی یہ پروگرام کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جامعہ ملیہ کی شیخ الجامعہ نے بھی ہم سے رابطہ کیا تھا۔ انھوںنے بتایا کہ ہماری تنظیم کی بنیاد مرحوم عبدالحمید نے رکھی تھی تبھی یہ اپنے مشن پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے۔ ڈاکٹراقصی ٰشیخ ، ڈائریکٹر ایچ ایس ایف نے بتایا کہ ہماری این جی او دو سال پہلے تشکیل دی گئی تھی اور صحت و تعلیم کے میدان میں ہم کام کرتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ مذہبی کی بنیاد پر صحت کے معاملہ میں تفریق ہوتی ہے ان کی آواز اٹھائی جائے، آج کانفرنس اسی مقصد کے ساتھ منعقد کی گئی تھی۔ بہت سے لوگوں کو حکومت کی اسکیموں تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے ،ہم اس میدان میں کام کرتے ہیں کہ سب کو سہولیات میسر آسکیں۔ ڈاکٹر وں کی بھی اپنی پریشانیاں ہیں ، ان کے حل کے لیے بھی ہم کرتے ہیں کیونکہ جب تک ڈاکٹر یا طبی سہولیات فراہم کرنے والے صحت مند نہیں ہوں گے تو وہ سماجی کو طبی سہولیات بہتر طریقہ سے مہیا نہیں کراسکتے۔ علاج یا تعلیم کے میدان میں ہورہی تفریق پر انھوںنے کہاکہ ہم ایسی معلومات یکجا کررہے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ایسا ہوتا ہی نہیں ہے۔ڈاکٹر زویا علی رضوی ،ڈپٹی کمیشنر ،وزارت صحت و خاندانی بہبو حکومت ہند ، نے اپنے خطاب میں کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا کیا اسکیمیںچل رہی ہیں ،یہاں تک کے بہت سے ڈاکٹروں کو بھی علم نہیں ہوتا۔ انھوںنے بتایا کہ حاملہ خاتون کو سرکاری ہسپتال میں کافی سہولت ملتی ہے نیز پیسہ بھی ملتا ہے۔
ڈاکٹر بشریٰ ظہور نے کہاکہ آج بہت پروگرام بہت اچھا تھا۔ ایچ ایس ایف بہترین کام انجام دے رہی ہے۔ دہلی میں فسادات کے بعد اس تنظیم نے اپنی شروعات کرتے ہوئے کئی اہم کارنامہ انجام دیئے۔ سماجی خدمت میں ان کی اپنی الگ پہنچان ہے۔ اس پروگرام میں تنظیم نے اپنی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ انھوںنے کہاکہ کئی جگہوں پر مسلمانوں کے ساتھ تفریق ہوتی ہے ایسے میں یہ تنظیم اس پر کام کرتی ہے۔