• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

’’بیدراُتسو‘‘ کس خوشی میں منایاجارہاہے؟ کارنجہ متاثرین کسانوں کا ضلع انتظامیہ سے سوال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2022
0 0
A A
’’بیدراُتسو‘‘ کس خوشی میں منایاجارہاہے؟ کارنجہ متاثرین کسانوں کا ضلع انتظامیہ سے سوال
Share on FacebookShare on Twitter

افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، سماج نیوز سروس: بیدر مسافر بنگلہ کے سامنے دیاجارہا کارنجہ ڈیم کے متاثرہ کسانوں کا دھرناآج 145ویں دن میں داخل ہوگیاہے۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے مسٹر چندرشیکھرپاٹل صدر کارنجہ متاثرین کسان سنگھ نے بتایاکہ یہ دھرنا 28گاؤں والے دے رہے ہیں جن کی کاشت کی اراضی اور مکانات کارنجہ ڈیم کی تعمیر کے دوران چلے گئے ہیں۔ اور انہیں ناکافی معاوضہ دیاگیاہے ۔ یہ احتجاج آج 144ویں دن میں داخل ہوگیاہے۔ روزانہ 50-60افراد دھرنے پربیٹھے رہتے ہیں۔ 144دن کے درمیان سنگوڑگی کاایک متاثرہ کسان اور کھینی رنجہول کے دومتاثرہ کسانوں کامایوسی کے عالم میں انتقال ہوگیاہے۔ چندرشیکھرپاٹل نے ضلع انتظامیہ سے سوال کیاہے کہ ابھی تک گنا کسانوں کی قیمت طئے نہیں ہوئی ہے۔ دوسرے اضلاع میں 25 اور 2600 روپئے فی ٹن قیمت ٹہرگئی ہے۔ بیدر میں فی ٹن 2000روپئے دینے کی بات کیوں کی جارہی ہے ؟ علیحدہ علیحدہ اضلاع کے لئے علیحدہ قانون کس طرح لاگو ہوسکتاہے ؟ کارنجہ متاثرین یہاں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ بریمس کے سامنے بریمس ملازمین کئی مہینوں سے دھرنے پر ہیں۔ سنکیرنا بنانے کے لئے بجٹ آیاتھا وہ رک گیاہے ۔ انشورنس کاپیسہ کھیت کرنیو الوں کو نہیں آیا۔ فصل نقصان ہونے پر دی جانے والی رقم ابھی تک نہیں پہنچی ۔ سڑکیں برابر نہیں ہیں ۔ تو پھر بیدراتسو ضلع انتظامیہ کس خوشی میں مناناچاہتاہے ؟موصوف نے بتایاکہ ہم گذشتہ 30سال سے لڑائی لڑرہے ہیں۔ جبکہ ضلع کے لیڈر ضلع کے کسانوں کے مسائل کے بارے میں اسمبلی میں بات نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر پاٹل نے بتایاکہ 144دن کے دوران ایشور کھنڈرے کے پی سی سی کارگذارصدر، سابق رکن اسمبلی اشوک کھینی ، بنڈپاقاسم پور ایم ایل اے جنوب ، کمارسوامی سابق چیف منسٹر ، سی ایم ابراھیم سابق مرکزی وزیر ، راج شیکھرپاٹل سابق وزیر اور رکن اسمبلی ہمناآباد ، اور اروندکمارارلی وغیرہ ہمارے اس دھرنے کے مقام کو آچکے ہیں۔ جائزہ لیاہے۔ سوائے اروندکمارارلی کے کسی نے بھی اسمبلی یا کونسل میں ہمارا مسئلہ نہیں اٹھایا۔ موصوف نے کمارسوامی کے چیف منسٹر ی کے دور میں ہوئے ایک پروگرام کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تب ڈی کے شیوکمار ، کمارسوامی ، ایشور کھنڈرے ، رگھوناتھ ملکاپورے ایم ایل سی، ڈاکٹر شیلندربیلداڑے اور ایم پی بھگونت کھوبا کی موجودگی میں کہاگیاتھاکہ وہ ہم کارنجہ متاثرین کامسئلہ حل کریں گے لیکن ابھی تک بھی کچھ نہیں ہوا۔ اپوزیشن بھی ہماراساتھ نہیں دے رہی ہے۔ کسان کو ہندوستان میں ان داتا کہاجاتاہے اور ان داتا کے ساتھ یہ ناانصافی اور ان دیکھی ہورہی ہے۔ اس موقع پر دیگر کسان بھی موجودتھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کارنجہ متاثرہ کسانوں نے اردو اخبارات میں شائع ہوئی ان سے متعلق خبروں کو بیانر پر پرنٹ کرکے دھرنے کے خیمہ میں لگایا ہواہے۔ جو ایک طرح سے اردوصحافت کی کامیاب نمائندگی اور کسانوں کے ساتھ ہونے کی دلیل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist