• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

اس سے پہلے آدمی کی اتنی بے قدری نہ تھی

انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ایک فلاحی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 7, 2022
0 0
A A
اس سے پہلے آدمی کی اتنی بے قدری نہ تھی
Share on FacebookShare on Twitter

عبدالغفار صدیقی

9897565066

واٹس اپ پر ’اب تک سب سے تیز ‘نام کا ایک گروپ ہے ۔جس پر اہم خبریں بروقت ملتی رہتی ہیں۔آج جب واٹس اپ دیکھا تو کئی خبریں ایسی تھیں جن میں انسانوں کو جان سے مارا گیا تھا ۔ایک خبر تھی :” بن بلائے دعوت میں آجانے پر پیٹ پیٹ کر ماراڈالا “یہ واقعہ سریتا وہار دہلی کا ہے۔جہاں کوشل نام کا ایک شخص گھومتے پھرتے ایک بارات گھر میں پہنچ گیا اور کھانا کھانے لگا۔ باراتیوں کو شک ہوا تو کوشل سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔اسی پوچھ تاچھ میں گالم گلوج اور مارپٹ تک نوبت آگئی ۔لاٹھی ڈنڈوں سے مارا گیا اور اتنا مارا گیا کہ بے چارہ مرگیا۔اسی طرح دہرہ دون میں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک کیفے میں گیا ،جہاں کچھ نوجوانوں نے گرل فرینڈ سے چھیڑ چھاڑ کی ،جب نوجوان نے بچانے کی کوشش کی تو اسے مارڈالا گیا ۔مرنے والے کا نام وپن راوت تھا۔دہلی کے کھجوری خاص میں ایک تیز رفتار موٹر کار نے بس کے انتظار میں کھڑی سواریوں کو روند دیا ،سات لوگ موقع واردات پر جاں بحق ہوگئے۔ایک اور حادثہ بڑا عجیب و غریب ہوا۔اترپردیش میں علی گڑھ کے سومنا ریلوے اسٹیشن سے جیسے ہی ٹرین گزری ،لوہے کی کوئی راڈ کھڑکی سے آکر ایک مسافر کے گلے کے آر پار ہوگئی جس سے مسافر کی زندگی کا سفر تمام ہوگیا ۔ہمارے ملک میں اس طرح کے ہزاروں واقعات روزانہ ہوتے رہتے ہیں۔ہر روزنہ جانے کتنی عصمتیں لٹتی ہیں ،کتنے نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے ،روڈ ایکسیڈینٹ میں مرنے والوں کی تعداد بھی یومیہ ہزاروں میں ہے ۔کسی کے گھر کا چراغ آنا ً فاناً گل ہوجاتا ہے ۔خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں ۔سرکاری آفیسران تک ڈپریشن کا شکار ہوکر خود کشی کرلیتے ہیں۔انسانوں کی اس بے قدری کو دیکھتے ہوئے خوش دل خان پوری کا قطعہ یاد آتا ہے ۔
آدمی کی موت سے تفریح لیں گے جانور
کیا خبر تھی یہ مقولہ یوں پکارا جائے گا
ایک کتا دوسرے کتے پہ جھپٹا اور کہا
بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا
سوال انسانی جانوں کے اتلاف کا بھی ہے اور حکمرانوں کی سرد مہری کا بھی ۔کسی حادثے میں معاوضہ کے نام پر کچھ رقم کا اعلان کردیا جاتا ہے۔اس اعلان کے بعد بھی معاوضہ ملے گا یا نہیں اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ۔انسانوں کی اس قدر بے قدری کسی زمانے میں نہیں دیکھی گئی۔بھک مری ،فاقہ کشی ،زہر آلود شراب نوشی ،ڈاکٹر کی لاپرواہی سے مرنے والے بھی آخرانسان ہی ہوتے ہیں ۔مندرجہ بالا واقعات میں دو واقعات کا تعلق ماب لنچنگ سے ہے ۔اسی ماب لنچنگ سے جس کا شکار کبھی اخلاق،کبھی پہلو خان اور کبھی آصف ہوئے تھے ۔اب اسی کا شکار کوشل اور وپن ہورہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ کتے کو کاٹنا سکھائیں گے تو ایک دن مالک کو بھی کاٹ کھائے گا ۔درجنوں لوگ ہر سال ماب لنچنگ کا شکار ہوجاتے ہیں۔کیا انسانی جانوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت اور سرکاروں کی نہیں ہے ۔؟کیا حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا کام صرف مندر اورمسجد کے جھگڑوں کو اچھالنا ہے ،کیا ملک کے وزیر داخلہ صرف یہ کہنے لیے ہےں کہ” گجرات فساد میں شرپسندوں کو سبق سکھادیا گیا تھا“۔ملک کے وزیر داخلہ کی ذمہ داری فساد کرانے کی ہے یا روکنے کی ۔جب ملک کا وزیر داخلہ خود اپنے جرم کا اقرار کررہا ہو کہ انھوں نے 2002کے فسادات میں شرپسندوں (مسلمانوں ) کا قتل عام کرکے سبق سکھادیا تھا تو پھر کس سے توقع کی جائے کہ وہ انسانی جانوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دے گا۔جس ملک میں انسانی جان کو جانور کی جان سے بھی کم تر گردانا جاتا ہو وہاں انسانوں کی بے قدری ہی ہوگی ۔11اپریل 2017کو تلنگانہ میں بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ نے بیان دیا تھا ” گائے اور رام مندر کے لیے جان لے بھی سکتے ہیں اور دے بھی سکتے ہیں ،انسانی جان کی قیمت گائے سے زیادہ نہیں ہے ۔“رام مندر کی حفاظت تک تو بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ بھگوان کا گھر ہے مگر گائے کی خاطر جان لینے اور دینے کے کیا معنی ہیں ۔ایک طرف ملک کو وشو گرو بنانے کی بات کی جاتی ے اور دوسری طرف انسانی جانوں کو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا ہے ۔
زی نیوزہندی(28اکتوبر2018) کے مطابق ہر سال 50لاکھ لوگ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے مرجاتے ہیں۔یہ اعداد و شمار تو وہ ہیں جن کے بارے عام طور پر میڈیا میں کوئی خبر آجاتی ہے یا پولس میں رپورٹ درج ہوجاتی ہے ۔دنیا میں تقریباً 113ممالک وہ ہیں جن کی آبادی ہی پچاس لاکھ سے کم ہے ۔گویا ہمارے یہاں ڈاکٹروں کی لاپروہی سے ہر سال ایک ملک تباہ ہوجاتا ہے ۔ڈاکٹروں کا کام انسانی جان کو بچانے کا ہے ۔یہ وہ موتیں ہیں جو داکٹروں کی لاپرواہی سے ہوئی ہیں ،وہ نہیں جو دوران علاج دم توڑ گئے ان کی تعدا د اس سے کہیں زیادہ ہے۔سڑک حادثات میں مرنے والے جن کی رپورٹ درج ہوئی وہ سن 2022میں 155622(ایک لاکھ پچپن ہزار چھ سو بائیس ) تھے۔ ہر سال سڑک کو’ گڈھا مکت‘ بنانے کے وعدے کیے جاتے ہیں ،رقم الاٹ ہوتی ہے اور گڈھے کبھی نہیں بھرتے ۔پولس کسٹڈی میں ہی 2021کی ایک رپورٹ کے مطابق 2150لوگ مرگئے ۔یعنی جس پولس کو اس لیے تنخواہ دی جاتی ہے کہ وہ ملزم کی جان کی حفاظت کرے اسی کی زیادتیوں کا شکار ہوکر لوگ اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ایک فلاحی ریاست کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔قتل و خون کسی کا بھی ہو وہ خون ہی ہے ۔قتل کسی ہندو کا ہو یا مسلمان کا وہ ملکی آئین کی نظر میں بھی برابر ہے اور خدا کے قانون میں بھی برابر ہے ۔خدا اپنے بندوں میں مذہب کی بنیاد پر دنیا میں کوئی فرق نہیں کرتا ۔اس لیے حکومتوں کو مذہب اور فرقہ پرستی کی سیاست سے باہر آنا چاہئے ۔ترشول ،تلوار اور بندوق دکھاکر دہشت زدہ کرنے کے بجائے انسانوں کو فائدہ پہنچا کر دلوں کو جیتنے کی بات کرنا چاہئے ۔جب بھی الیکشن آتا ہے اور اتنے بڑے ملک میں ہر سال کہیں نہ کہیں الیکشن آتاہی ہے ،اس میں مندر ،مسجد،اور دھرم کی سیاست کی جاتی ہے ۔جیسے انسانوں کا سب سے بڑا مسئلہ مندر اور مسجد ہی ہے ۔اسی سیاست کی نذر ایک باباری مسجد ہوچکی ہے ،اب گیان واپی مسجداور متھراکی شاہی عیدگاہ نشانے پر ہے۔ نیا شوشہ یکساں سول کوڈ کا چھوڑا گیا ہے ۔ان سب کو2024کے پارلیمانی انتخاب میں اہم موضوع بنایا جائے گا۔کیا بابری مسجد انہدام کے زخم کو کوئی انصاف پسند انسان بھول سکتا ہے۔مہنگائی ،بے روزگاری ،نجکاری ،وغیرہ ایشوز پس پشت ڈال دیے جاتے ہیں ۔سمجھ لیا جاتا ہے کہ یہ عام انسان کا مسئلہ ہی نہیں ہے ۔وزیر اعظم G-20کی صدارت ملنے پر پھولے نہیں سمارہے ہیں ،انھیں لگ رہا ہے کہ وہ دنیا میں پہلے شخص ہیں جنھیں یہ ذمہ داری ملی ہے ،وہ اسے بھارت کے لیے عظیم الشان کامیابی سمجھ رہے ہیں ،پورے ملک میں اس کے نام پر اتسو منایا جارہا ہے ۔جی ۔20کی صدارت ملنا بڑی خوشی کی بات ہے لیکن اپنے ملک میں انسانوں کا مرنا کس قدر تکلیف کی بات ہے ۔جس کے گھر میں ارتھی یا جنازہ رکھا ہو وہاں عید پر سوئیاں اور دیوالی پر چراغاں نہیں کیا جاتا ۔کاش ہمارے قابل وزیر اعظم اپنی ملکی ذمہ داری کا احساس کرپاتے ۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر سطح پر انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر سنجیدگی سے توجہ دے ،صرف چالان کی رقم دس گنا بڑھادینے سے ایکسیڈنٹ میں کمی واقع نہیں ہوسکتی جس سماج کو رشوت کا گھن لگ جاتا ہے وہاں جرمانہ کی رقم میں اضافہ کرنے سے آفیسران کا ہی بھلا ہوتا ہے ۔آمدو رفت کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ،سڑک حادثات کے اسباب تلاش کیے جائیں ،ہسپتالوں کی عمارت شاندار بنانے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے اندر انسانی ہمدردی کے جذبات پیدا کیے جائیں ،ان کے نصاب تعلیم میں انسانی احترام کو شامل کیا جائے ۔جس ڈاکٹر یا اسپتال کی لاپرواہی سے موت واقع ہو اس پر کارروائی کی جائے ۔پولس کسٹڈی میں کسی انسان کی موت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ۔یہ ملک میں قانون کے محافظوں پر سوالیہ نشان ہے ۔کسٹودین موت کے ذمہ داران کو بھی موت کی سزا دینی چاہئے تاکہ انھیں انسان کی جان کی قیمت معلوم ہوسکے ۔ماب لنچنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی سخت سزا دی جانی چاہئے ،سزاؤں کے دینے میں تاخیر کرنے سے بھی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس لیے عدالتی نظام کو چست درست کرنا چاہئے ۔حکومتوں کودھرم کی سیاست سے اوپر اٹھ کر راج دھرم نبھانا چاہئے تبھی انسانی جان کا احترام بھی ہوگا اور حفاظت بھی۔
اس سے پہلے آدمی کی اتنی بے قدری نہ تھی
سوچتی ہے آج دنیا آدمی کا کیا کرے

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist