حکومت ہند کی یہ ایک اسکیم ہے جس کے تحت کسی بھی مریض کو پانچ لاکھ روپئے تک علاج کے غرض سے سرکاری اعانت مل سکتی ہے۔ اب وہ علاج سرکاری دواخانے میں کیا جائے یا پرائیوٹ دواخانے میں دونوں علاجوں میں اس اسکیم کا فائدہ آپ کو مل سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کے آدھار کارڈ کی مدد سے متعلقہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے آپ اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ اس کے لئے گوگل پر جاکر آپ کو pmjay.gov.in پر کلک کرنا ہے اس کے بعد manual پر کلک کریں اس کے بعد BIS پر کلک کرنا ہے۔ Beneficiary Identification system اس کا short form ہے۔ اسی پر جاکر آدھار کارڈ کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ سے اسکیم سلیکٹ کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ اس میں آپ کو PMJAY پر کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد اسٹیٹ کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد آدھار نمبر درج کریں۔ اس کے بعد ایک OTP generate کرنا ہے۔ اس ساتھ ہی آپ کا آیوشمان کارڈ ڈاؤن لوڈ ہوجائے گا۔ یہ معلومات بہت اہم ہے۔ اس معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ خاص طور پر غریب غرباء کا نام اس اسکیم میں درج کروا کر ان کے لئے علاج و معالجہ کا عمل آسان کروائیں۔ ایسی گزارش صدر سی سی آئی نے عوام الناس سے کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر جاکر بھی آپ ڈائریکٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ https://bis.pmjay.gov.in/BIS/selfprintCard












