• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

بینٹن کی طوفانی نصف سنچری، انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2026
0 0
A A
بینٹن کی طوفانی نصف سنچری، انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی
Share on FacebookShare on Twitter

کولکتہ،  (یو این آئی) عادل رشید (تین وکٹ)، جوفرا آرچر اور لیام ڈاسن (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد ٹام بینٹن (ناٹ آؤٹ 63) اور جیکب بیتھل (32) کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے 23 ویں مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو 10 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹام بینٹن کو ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ ملا۔153 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ نے پہلے دو اووروں میں 13 رنز کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ فل سالٹ (دو) اور جوس بٹلر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جیکب بیتھل اور ٹام بینٹن کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے۔ 10 ویں اوور میں اولیور ڈیوڈسن نے جیکب بیتھل کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ جیکب بیتھل نے 28 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 32 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیم کرن نے ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے 28 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 155 رنز بنا کر مقابلہ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ ٹام بینٹن نے 41 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 63 رنز کی میچ جتوائی اننگز کھیلی۔ ول جیکس 10 گیندوں میں 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے چار گیند بازوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے آج یہاں کپتان رچرڈ بیرنگٹن (49)، مائیکل جونز (33)، ٹام بروس (24) اور اولیور ڈیوڈسن (ناٹ آؤٹ 20) کی شاندار بلے بازی کے دم پر اسکاٹ لینڈ نے 152 رنز کا اسکور بنایا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری اسکاٹ لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 42 کے اسکور تک اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ جارج منسی (چار)، برینڈن میک مولی (صفر) اور مائیکل جونز (33) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مائیکل جونز نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اس کے بعد کپتان رچرڈ بیرنگٹن اور ٹام بروس نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز جوڑے۔ 13 ویں اوور میں لیام ڈاسن نے ٹام بروس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ٹام بروس نے 18 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 24 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں عادل رشید نے نصف سنچری سے ایک رن دور رہے رچرڈ بیرنگٹن کو اپنا شکار بنا لیا۔ رچرڈ بیرنگٹن نے 32 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 19.4 اوورز میں 152 کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ اولیور ڈیوڈسن 15 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کے لیے عادل رشید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر اور لیام ڈاسن کو دو دو وکٹیں ملیں۔ جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    فروری 15, 2026
    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    فروری 15, 2026
    وندے ماترم کی مخالفت کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست: اندریش کمار

    وندے ماترم کی مخالفت کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست: اندریش کمار

    فروری 15, 2026
    اسرائیلی آبادکاروں کے بڑے پیمانے پر حملے، 50 سے زائد فلسطینی زخمی

    اسرائیلی آبادکاروں کے بڑے پیمانے پر حملے، 50 سے زائد فلسطینی زخمی

    فروری 15, 2026
    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    فروری 15, 2026
    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    فروری 15, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist