• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 24, 2023
0 0
A A
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا میں مسلمانوں نے جتنی تعلیمی منازل طے کی ہیں، کسی نے طے نہیں کیں، مسلم سائنسدانوں کی آگے بڑھنے کی کوششیں رہی اور ان کے لیے آگے بڑھنے کا محرک مذہب اسلام بھی رہا ہے۔ یہ صرف مسلم عالم ہی تھے جن کے دم سے علم یورپ تک پہنچا اور یورپ علم سے مالامال ہوتا رہا۔ مارکوس نے کہا ہے کہ ’’یہ مسلمانوں کا ہی علم تھا، یہ مسلمانوں کا ہی فن تھا اور مسلمانوں کا ہی ادب تھا کہ جس کا یورپ بڑی حد تک مقروض ہے۔ قرون وسطیٰ کی تاریکی سے نجات حاصل کرنے میں‘‘ جس طرح دیگر علوم میں مسلمانوں نے آگے قدم بڑھایا اسی طرح سائنس میں بھی مسلمان آگے رہے۔ ان میں ابن سینا، ابن ہاشم اور الخوازمی نے سائنس سے متعلق کتابیں لکھیں، ان کے علاوہ دیگر سائنسدانوں نے بھی سائنسی تحقیقات میں قدم آگے بڑھایا تھا؛ لیکن حیرت یہ ہے کہ لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا کہ ماضی میں مسلم سائنسدانوں نے سائنس میں بھی اعلیٰ اور منفرد مقام حاصل کیا تھا۔ یورپ کے چالاک لوگوں نے ان مسلم سائنسدانوں کو پس پشت ڈالنا شروع کر دیا تھا جس کے باعث یورپ کے سائنسداں جو مسلم سائنسدانوں کے مرہون منت تھے، آگے بڑھنے لگے؛ لیکن موجودہ وقت میں مسلمانوں کی علم کے لحاظ سے وہ حالت ہوگئی ہے کہ وہ اب ایسے کارناموں پر جو اجداد نے انجام دئے تھے ان پر فخر کرنا بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ذہنی طور پر مسلمان ایک کامیاب سائنسداں ہونے کے بجائے ذہنی طور پر قلاش ہیں اور یہ مقام ان کے لیے نہایت قابل افسوس ہے۔ علمی لحاظ سے مسلمانوں کی یہ پسماندگی ان کی اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ہے، ورنہ اسلامی تعلیمات ہمیشہ ہر زمانے میں اہم او ربلند مقام پر رہی ہیں۔ معاشی اعتبار سے مسلمان بہت بہتر رہے ہیں؛ لیکن اسپیس کی جانب نہ بڑھنے کی اصل وجہ ان کی عدم دلچسپی رہی۔ یہ ہی وجہ تھی کہ اب سے تقریباً تین سو سال قبل عزت سائنسدانوں میں سائنسی معاملات حاصل کرے کی، دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سست روی رہی اور رفتہ رفتہ یہ سلسلہ بالکل ہی ختم ہو گیا۔ یورپ کے سائنسدانوں کو طویل مدت سے ہی کائنات کے اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنے کی جستجو رہی ہے کہ یہ چاند، ستارے اور کہکشاں کا کیا عمل ہے، یہ رات و دن کس طرح وجود میں آتے ہیں، یہ چاند، ستارے، سیارے، سورج سے کتنے فاصلے پر ہیں، یہ گردش کررہے ہیں، نوکس رفتار سے کررہے ہیں۔ یہ چاند اور سورج گرہن کب اور کیسے وجود میں آتے ہیں۔ اس طرح کے سوالات نے سائنسدانوں کو اس جانب سوچنے پر مجبور کیا۔ ان کی سوچ، کوششیں اور دلچسپی نے وہ حیرت انگیز فاصلے معلوم کئے جن پر عقل حیران ہوتی ہے۔ انھوںنے یہ معلوم کیا کہ زمین اور دیگر سیارے سورج سے کتنے کتنے فاصلے پر ہیں۔ اس کہکشاں میں سورج مرکزی حیثیت رکھتا ہے جبکہ سیارے اس کے چاروں طرف گردش کررہے ہیں۔ ان سیاروں میں مرکری، وینس، ارتھ، مارس، جیوپیٹر، سیٹرن، یورنیس، اور نیپچون ہیں۔
جس طرح ارتھ (زمین) سورج کے گرد اپنا چکر 365.26دن میں پورا کرتی ہے، اسی طرح مذکورہ سیارے بھی سورج کے گرد اپنا چکر مختلف ایام میں پورا کرتے ہیں، جیسے مرکری 87.97، وینس 224.70، مارس 686.98دن، جیوپیٹر 4332.62 دن، سیٹرن 10759.06دن، یورنیس3070707.79دن اور نیپچون 60199.63دن میں اپنا اپنا چکر پورا کر لیتے ہیں۔ اسی طرح ان سیاروں کافاصلہ سورج سے اس طرح ہے، مرکری 57909100کلومیٹر، وینس 108208900کلومیٹر، ارتھ 149597900کلومیٹر، مارس 227940500، کلومیٹر، سیٹرن 1426978000کلومیٹر، یورینس2870991000 کلومیٹر اور نیپچون 4497070000کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
اس طرح عقل کو حیران کرنے والے یہ فاصلے معلوم ہوگئے تو اس سے آگے کے فاصلے معلوم کرنے کا اشتیاق پیدا ہوا؛ لیکن ایسی کوئی ٹیلی اسکوپ نہیں تھی جس کے ذریعہ آگے کے فاصلے معلوم کئے جا سکے۔ فاصلہ جو اربوں میلوں کا ہو اور اربوں نوری سالوں کا ہو تو اس کے بارے میں جاننا بڑا مشکل کام تھا۔ کچھ ستارے ایسے بھی ہیں کہ اربوں نوری سال گزر گئے؛ لیکن اب تک ان کی روشنی زمین تک نہیں پہنچی ہے۔ ان فاصلوں کااندازہ نوری سالوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ نوری سال اس طرح ہوتا ہے کہ روشنی کی رفتار ایک سیکنڈر میں 186000میل کا سفر طے کرتی ہے تو ایک منٹ میں ایگ گھنٹے میں، ایک دن میں اور ایک سال میں اتنا فاصلہ طے کیا، یہ فاصلہ جو میلوں میں آئے گا ایک نوری سال کہلاتا ہے۔ اس طرح کچھ ستاے کھربوں نوری سال کے فاصلے پر ہیں، اتنے میلوں کے فاصلے پر ستارے ہوں تو ان کا دیکھنا ناممکن لگتا تھا۔ لہٰذا یہ کوشش جاری رہی کہ ایسی ٹیلی اسکولب تیار کی جائے جس کے ذریعہ اب تک فاصلوں سے دیکھا جا سکے اور وہاں سے صاف اور تیزی سے تصویریں روانہ کر سکے۔ اس لیے ایک ٹیلی اسکوپ تیار کی گئی جو ٹیلی اسپیس ٹیلی اسکوپ کہلاتی ہے، اس کا استعمال کیا گیا؛ لیکن اس سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکا اور اس سے بہت ٹیلی اسکوپ کی تیاری جاری رہی۔ اس کوشش اور انتظار میں کافی عرصے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔ امریکی نیشنل ایروناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) یوروپ کی یورپین اسپیس ایجنسی (E.S.I.)اور کنیڈین اسپیس ایجنسی (C.S.A.)نے مل کر ایک ٹیلی اسکوپ تیار کی جس کا نام جیمسزویب اسپیس ٹیلی اسکوپ ہے۔ یہ ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ اس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ دوری سے اور جلدی تصاویر بھیجی جاسکتی ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ پر جو خرچ ہوا، دس ارب ڈالر ہے یعنی ہندوستانی رقم کے مطابق 8کھرب روپئے ہے۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ کئی ممالک ایسے ہیں جن کی اتنی آمدنی بھی نہیں ہے۔ اس رقم سے اس ٹیلی اسکوپ کی اہمیت اور ضرورت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کو اصل صورت میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ ستارے جن کی روشنی اربوں کھربوں نوری سالوں سے سفر کررہی ہے اور وہ اب تک زمین تک نہیں پہنچی ہے۔ ایسی صورت میں جب زمین پر یہ روشنی پہنچے گی تو اس کی ابتدائی ہیئت نہیں ہوگی جو اربوں کھربوں نوری سال پہلے تھی؛ لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ روشنی کی پہلی ہیئت بھی دیکھی جا سکے گی۔ اس طرح یہ عمل ان سائنسدانوں کا کمال ہی کہلائے گا۔
فلکیاتی ماہرین کی ایک عالمی ٹیم نے کائنات میں اب تک کی سب سے بڑی کہکشاں دریافات کی ہے جو 16.3ملین (ایک کروڑ 33لاکھ)نوری سال جتنی بڑی ہے، یعنی اس ایک کہکشاں میں ہماری کہکشاں جیسی 100 سے بھی زیادہ کہکشائیں اس میں سما سکتی ہیں۔ اس سے طاقتور ریڈیو لہریں خارج ہورہی ہیں۔ عام کہکشاں کے مقابلے میں ان کہکشاؤں سے ریڈیو لہریں بھی بہت زیادہ خارج ہوتی ہیں جنھیں ہماری آنکھیں تو نہیں دیکھ سکتیں؛ لیکن ریڈیو سگنل پکڑنے والے اناینٹا انھیں ضرور محسوس کر لیتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ حساس ریڈیو انٹیا استعمال کرتے ہوئے ریڈیو ویز بنائی جاتی ہیں جو خلا سے آنے والی ریڈیو لہروں سے وہ مناظر بھی دیکھ سکتی ہیں جنھیں دیکھنا انسانی آنکھ کے بس سے باہر ہے۔
ان سب کے علاوہ جیمز اسپیس ٹیلی اسکوپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور آئندہ اس ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ ستارے، سیارے اور کہکشاں دریافت ہونے کی قوی امیدیں ہیں۔ اس طرح اس دور میں اسپیس سائنس بہت ترقی کرے گی۔ اب مسلم ممالک کے طلبہ اور طالبات اس مذکورہ ٹیلی اسکوپ میں دلچسپی لیتے ہوئے اسپیس سائنس میں آگے بڑھیں گے۔ اب تک جتنی دریافتیں ہوئی ہیں، اس میں طلبہ اور طالبات اضافہ کریں گے اور نئی نئی حیرت انگیز دریافت اس طرح کریں گے کہ ان ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist