جے پرکاش جی کی حمایت میں مختلف لیڈران نے انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ، جسکے بعد تصویر صاف ہو رہی ہے کہ وہ 4جون کوآنے والے نتائج میںبھاری فرق سے فتحیابی کے بعدجے پی صاحب لوکسبھا کے ممبر منتخب ہو جائیں گے ۔ وہیں کا نگریس پارٹی کے سینئر لیڈرحاجی محمد سعید خان نے سبھی ووٹر سے بروز سنیچر کے دن یعنی 25مئی کو’کا نگریس‘کے نشان پراگروال صاحب کے حق میںووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔سعیدخان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جے پی اگروال جی ایک شاندارزمینی سطح کی لیڈر ہیں ، ہمیں ہر حالت میں انہیں جتانا ہے ،یہی نہیں دہلی کی ساتوں سیٹوں سے کا نگریس اور ’آپ‘کے امیدواروں کو فتحیاب کرانا بیحد ضروری ہے،کیونکہ آج اقتدارمیںبیٹھے تاناشاہوں کو اقتدار سے باہر کر نا سبھی کیلئے ضروری ہے ،تبھی ملکی جمہوریت محفوظ رہے گی اور ملک شاندار طریقے سے ترقی بھی کرے گا ۔












