راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی سمیت بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا اور نیب پراسیکیوشن ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔جج ناصرجاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 7سال قید کی سنا دی۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ایاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔احتساب عدالت سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں لیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں۔
بشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔خیال رہے کہ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔












